دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسلمان ہی نہ ہوں گے،جنھوں نے اﷲ واحد قہار اورمحمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اقدس میں ایسے ناپاك ملعون الفاظ سنے اور کچھ پروانہ کی،ملعون گانے والے کافروں اور خبیث سننے والوں کی ضرور ملی بھگت ہوگی،وہ خوب جانتے ہوں گے کہ یہ باطن میں کافر اور ان کے دینی بھائی اورانھیں کی طرح ہولی کی آگ میں دینی حمیت اور انسانی غیرت دونوں پھونکے بیٹھے ہیں،جب تو ان کے سامنے بے دغدغہ اﷲ ورسول کو برسربازار گالیاں دیں اور ان کے ساتھ بے غیرتوں کی بیٹیوں کو کیا کیا بکھانیں،" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"[1] (سنو،ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے۔ت) یہ بے عزت اگر واقع میں مسلمان نہیں ہیں تو انھیں جہنم میں جانے دیں،وہاں اور جو مسلمان ہیں ان پر لازم ہے کہ جائز چارہ جوئی انتہا کو پہنچائیں،ورنہ اعداءاﷲ کو اور شہ ہوگی اور اﷲ ورسول کو اورزیادہ گالیاں دی جائیں گی اور اس کا وبال ان سب خاموش رہنے والوں پر پڑے گا، " اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"[2]اﷲ ورسول جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقط چند بے غیرتوں کے نہیں ان کے معافی دینے سے معافی ہوجائے،اس میں ہرمسلمان مدعی ہے،امام قاضی عیاض شفا شریف میں امام اجل،

(نوٹ:جواب نامکمل دستیاب ہوا)

مسئلہ ۲۸۰ تا ۲۸۵:               از خیرآباد محلہ شیخ سرائے ضلع سیتاپور مرسلہ امتیاز علی صاحب       ۲۴رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید وہندہ دونوں مسلمان حنفی المذہب زن وشوہر،ہندہ جاہل بیوقوف اور بدمزاج ہے،زید اپنی معمولی ضرورت بھر پڑھا لکھا ہے اور اپنے مذہب کا پابندہے۔ہندہ کی بیوقوفی سے زید کچھ ناخوش ہوا اس پر ہندہ تند مزاج ہوگئی،حالت تکرار میں غصہ سے زید نے ہندہ سے یہ کہا کہ میں نے تم کو بارہا نصیحت کی کچھ سود مند نہ ہوا اور پھر فضیحت اپنی اورتمھاری لوگوں میں کی،اس کی بھی تم نے پرواہ نہ کی،اب درجہ اذیت کا باقی ہے جو میں تم کو دے سکتاہوں اور یہ شریعت کی تعلیم ہے گو اذیت دینے کو طبیعت نہیں چاہتی اور اس کے بعد اگر راہ پر نہ آؤگی پھر مجبورًا مجھ کو اخیر درجہ کا جوحکم ہے اس کی تعمیل کرنا ہوگی،اگر تم کو میرے ساتھ رہنا منظور نہیں ہے تو تم آزادی حاصل کرسکتی ہو اور میں تم کو آزاد کرسکتاہوں اس کے بعد جومیرا جی چاہے گامیں کروں گا،اور جو تمھارا جی چاہے تم کرنا،اوریہ کوئی ایسی بات نہیں کیونکہ شریعت کا یہ صاف حکم ہے کہ جب کسی طرح نباہ کی شکل نہ ہو تو آزادی ہوناچاہئے،اس پر ہندہ نے غصہ میں یہ کہا کہ"چولہے میں جائے ایسی شریعت"یا" مری پڑے ایسی شریعت پر"

(۱)اس فقرہ کے جاری کرنے سے عورت کس جرم یا گناہ کی مرتکب ہوئی او راس کا دفعیہ کیاہے؟


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸

[2] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن