30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع [1]۔ |
محض محال معنی کاوہم بھی ممانت کےلئے کافی ہوتاہے۔(ت) |
نورکا اطلاق نفس ذات پر بھی ہے،
|
" اَللہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ"[2]۔ |
اﷲ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے۔(ت) |
بلکہ حقیقۃً نوروہی ہے،
|
فان النور ھو الظاھر بنفسہ والمظھر لغیرہ کما قال الامام حجۃ الاسلام الغزالی۔ |
کیونکہ نور بنفسہٖ ظاہر اور غیر کو ظاہر کرنے والا ہے جیسا کہ امام حجۃ الاسلام غزالی نے کہا۔(ت) |
اورحقیقت لغویہ وعرفیہ میں روشنی کوکہتے ہیں وہ ایك عرض اور مخلوق ہے قالہ الامام النووی فی شرح صحیح مسلم(یہ بات امام نووی نے شرح صحیح مسلم میں کہی ہے۔ت)معنی اول پر جزئیت محال اور اس کا ماننا کفر،اورمعنی دوم پر جزئیت واقع،اور اس کا ماننا صحیح،لہٰذا ایسے لفظ کے یوں اطلاق سے احتراز چاہئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۹: از کوہ الموڑہ بانس گلی مرسلہ کریم بخش عرف بہوا ۱۹ جمادی الآخرہ ۱۳۳۶ھ
ہولی کے موقع پر پر سربازار مخصوص مسلمانوں کی دکانوں کے روبرو ٹھہرٹھہر کے ہنود نے ایسے شرمناك الفاظ میں حملہ کیا،ایك گیت گایا جس میں مذمت کلام پاك اور توہین خد اورسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تھی،وہ الفاظ یہ ہیں،گیت،مسلمانوں کی لڑکیاں پڑھنے بیٹھیں قرآن،اﷲ مارے۔۔۔۔۔۔ عــــہ۱ رسول مارے۔۔۔۔۔ عــــہ۲ ان الفاظ کو مسلمانان الموڑہ سن کر بذریعہ کچہری چارہ جوئی نہ کریں ہنود کے معافی چاہنے پر معافی دینے کو آمادہ ہوجائیں تو شرع کا کیاحکم ہے؟ آیا مسلمان مواخذہ دار ہوں گے یانہیں؟
الجواب:
" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾"[3](سنو،ظالموں پر اﷲ کی لعنت۔ت)وہ بے عزت لوگ شاید
عــــہ۱: و عــــہ۲:یہاں فحش الفاظ تھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع