دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

لَحٰفِظُوۡنَ ﴿۹

اس کے نگہبان ہیں۔(ت)

اورضمائر خطاب میں صرف ایك جگہ ہے وہ بھی کلام کافر سے کہ عرض کرے گا:رب ارجعون لعلی اعمل صٰلحا (اے میرے رب مجھے واپس پھیردیجئے شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں۔ت)اس میں علماء نے تاویل فرمادی کہ یہ"ارجع"کی جمع باعتبار تکرارہے یعنی"ارجع ارجع ارجع"ہاں ضمائر غیبت میں بے ذکر مرجع صیغ جمع فارسی،اور اردو میں بکثرت بلانکیر رائج ہیں۔  ؎

آسماں بارامانت نتوانست کشید قرعہ فال بنام من دیوانہ زدند

(آسمان امانت کا بوجھ نہ اٹھاسکا،قرعہ فال مجھ دیوانے کے نام نکلا۔ت)

ع                                        سعد یا روز اول جنگ بہ ترکاں دادند

(اے سعدی! روز اول سے جنگ ترکوں کو دے دی گئی ہے۔ت)

؎   زرویت ماہ تابان آفریدند زقدت سربستان آفریدند

(تیرے چہرہ اقدس سے روشن چاند پیدا ہوتے ہیں تیرے قدانور سے باغ کے سرو اگتے ہیں۔ت)

ایسی جگہ لوگ کارکنان قضاء وقدر کو مرجع بتاتے ہیں،بہرحال یونہی کہنا مناسب ہے کہ اﷲ تعالٰی فرماتاہے،مگر اس میں کفروشرك کا حکم کسی طرح نہیں ہوسکتا،نہ گناہ ہی کہاجائے گابلکہ خلاف اولی۔

(۲)مسلمان کو کافر ٹھہرانا کفرہے مگر اس کی کیاشکایت کہ بہشتی زیور کا مصنف اور اس کے ماننے والے وہی ہیں جن کوعلمائے حرمین شریفین فرماچکے کہ جو ان کے کفر میں شك کرے خود کافر ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۸:از کھنوڑہ ضلع ہوشیار پور مرسلہ امجد علی خاں صاحب معرفت مولوی شفیع احمد صاحب بیلپوری متعلم مدرسہ اہل سنت وجماعت ۱۲ جمادی الاخری ۱۳۳۶ھ

اگر کوئی شخص آنحضرت علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نورکو بدلیل حدیث انا من نور اﷲ [1](میں اﷲ کے نور سے ہوں۔ت)نور الہٰی کا جزو مانے اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب:

یہ لفظ معنی فاسد کا موہم،اور موہم سے بچنا واجب،ردالمحتار میں ہے:


 

 



[1] تذکرۃ الموضوعات باب فضل الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کتب خانہ مجیدیہ ملتان ص۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن