30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ حرم علی الارض ان تأکل اجساد الانبیاء فنبی اﷲ حی یرزق [1]۔ |
بیشك اﷲ تعالٰی نے حرام کردیا ہے انبیاء کابدن کھانا زمین پر،اﷲ کے نبی زندہ ہیں روزی دئے جاتے ہیں۔ |
دوسری صحیح حدیث میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الانبیاء احیاء فی قبورھم یصلون [2]۔ |
انبیاء اپنے مزارات طیبہ میں زندہ ہیں نمازیں پڑھتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۲۷۶ و ۲۷۷: از رادھن پور گجرات قریب احمدآباد مرسلہ حکیم محمد میاں صاحب ۱۷جمادی الثانی ۱۳۳۶ھ
(۱)ایك مولوی صاحب وعظ میں اس طرح کہتے تھے:"اﷲ تعالٰی اپنے بندوں کواپنے کلام پاك میں یوں ارشاد فرماتے ہیں"اور کبھی اس طرح کہتے تھے:"ارشاد فرماتاہے"کہیں تواﷲ فرماتے ہیں اور کہیں اﷲ فرماتا ہے،ایسے کلام کے کہنے سے انسان پر کفر شرك تو لازم نہیں آتا یا آتاہے،گناہ گارہوتاہےیا نہیں،اور کتابوں کے مصنف نے"اﷲ فرماتے ہیں"کیوں نہیں لکھا؟ اور"فرماتا ہے"لکھا،کیا وجہ؟
(۲)ابھی چندروز کی بات ہے کہ ایك شہر سے فتوے آئے ہیں اس میں کئی مہریں ہیں اس میں لکھا ہے کہ"بہشتی زیور"سے انکار کرنے والا کافر ہے،اس کی عورت بھی نکاح سے خارج ہوگئی،اقرار وانکار کرنے والے مسلمان ہی ہیں،مسلمانوں کوکافر کہنا جائز ہےـ؟ جنھوں نے مسلمانوں کو کافر کہا اسے کیا چاہئے؟
الجواب:
(۱)اﷲ عزوجل کو ضمائر مفردسے یاد کرنا مناسب ہے کہ وہ واحد احد فرد و تر ہے اور تعظیمًا ضمائر جمع میں بھی حرج نہیں،اس کی نظیرقرآن عظیم میں ضمائر متکلم ہیں توصدہا جگہ ہے:(مثلا)
|
" اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ |
بیشك ہم نے اتاراہے یہ قرآن اور بیشك ہم خود |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع