30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجمع میں توبہ کریں اور اسلام لائے اگر نئے سرے سے مسلمان نہ ہو تو مسلمانوں کو اس سے سلام و کلام حرام،اس کے پاس بیٹھناحرام،اس کی شادی غمی میں شریك ہونا حرام بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جاناحرام،مرجائے تو اس کے جنازے پر جانا حرام، اسے غسل وکفن دینا حرام،اس کے جنازہ کی نمازحرام،اسے مسلمانوں کے مقابر میں دفن کرنا حرام،مرنے کے بعد اسے کچھ ثواب پہنچانا حرام،بلکہ اس کے کفر پر مطلع ہوکر جوکوئی اس کے ساتھ مسلمانوں کا ساکوئی معاملہ کرے گا اور اسے مسلمان جانے گا بلکہ اس کے کفرمیں شك کرے گا وہ خود کافر ہوجائے گا، شفائے امام قاضی عیاض وبزازیہ وذخیرۃ العقبٰی و مجمع الانہر ودرمختار میں ہے:
|
من شك فی عذابہ وکفرہ فقد کفر [1]۔ |
جس نے اس کے عذاب وکفر میں شك کیا وہ بھی کافرہے۔ (ت) |
(۲)اور وہ جو دوسری روایت پتھر کی اس نے بیان کی وہ بھی محض جھوٹ اور اس کاافتراء ہے اوراگر توبہ نہ کرے تو وہ روایت اس پرجہنم کے پتھر برسائے گی وہ لوگ جو ایسے کو بیان کرنے کے لئے بٹھاتے ہیں او راس کا بیان سنتے ہیں سب سخت گنہ گار ہیں اور اگر اس پہلی روایت کو سن کر پسند کیا تو وہ پسند کرنے والے سب اس کی مثل کافرہوگئے اور ان کی عورتیں نکاح سے نکل گئیں،ان پر توبہ فرض ہے،اور ہدایت اﷲ کے ہاتھ،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۵:ا زکٹك بخشی بازار مرسلہ داور علی خان سہاوری ۸جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
ایك اشتہار بجنسہٖ روانہ خدمت کرتاہوں اس میں نمبر ۶ میں جولکھا ہے اس سے مسلمانان کٹك بہت الجھن میں پڑگئے ہیں کیونکہ جس کتاب کے حوالے سے لکھا ہے وہ غیر مقلدین کی کتاب کاحوالہ ہے اس واسطے مکلف ہوں کہ اس کا جواب دیجئے تاکہ مسلمانان کٹك کی بے چینی دورہو۔
الجواب:
ظاہرًا مسلمانوں کی پریشانی کا باعث یہ ہے کہ اس قول کو صاحب اشتہار کی طرف سے سمجھے حالانکہ اس میں وہابیہ کا قول نقل کیاہے،یہ قول وہابیہ کے پیشوا اسمعیل دہلوی کا ہے کہ اس نے تقویۃ الایمان میں لکھا اور شیطنت پر سخت شیطنت یہ کی کہ اس کلمہ کفرکو خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طر ف نسبت کیا کہ حضور فرماتے ہیں"میں بھی تمھارے طرح ایك دن مرکر مٹی میں ملنے والاہوں"[2]رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کا کلمہ اور پھر اسے خود حضور کی طرف منسوب کرنا دوہرا استحقاق عذاب نارہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع