30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
باذکر وآلہ تناسل توہین علوم دین وہتك عالم متین ست یانہ،برشق اول برشاتم موصوف چساں حکم حسب شرع محمدی عائدشود بینوا بالدلیل۔ |
متصف کیا،یہ علم دین وعالم متین کی توہین ہے یانہیں؟ اگرہے تو شاتم پر شرح محمدی کا کیاحکم جاری ہتاہے،دلیل کے ساتھ بیان فرمائیں(ت) |
الجواب:
|
فقہائے کرام توہین عالم راکفرداشتہ اند،در مجمع الانہر ست:من قال للعالم عویلم علی وجہ الاستخفاف کفر [1]۔آنجا اگر تاویل را راہی بود توہین علم دین خود کفر خالص است واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
فقہاء کرام نے عالم کی توہین کو کفر قرار دیاہے،مجمع الانہر میں ہے،اگر کسی نے توہین کی نیت سے عالم کو عویلم(گھٹیا عالم)کہا تویہ کفر ہے،اگریہاں تاویل کریں تو علم دین کی توہین خالصتًا کفرہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۷۰ تا ۲۷۲: از کشمیر خاص محلہ رنگریزاں بخانہ منشی چراغ ابراہیم براستہ جہلم مرسلہ محمد یوسف صاحب ۲۴ ربیع الاول ۱۳۳ھ
(۱)کوئی شخص فقہ کا انکار کرے کہ میرا فقہ پر ایمان نہیں ہے تو کیا وہ مسلمان ہے یا کافر؟
(۲)اگر وعظ میں کوئی کہے کہ بعد خدا کے درجہ عالم کاہے فقط،تو اس کاکیا حکم ہے؟
(۳)اگرکوئی یوں کہے،کہ آدم علیہ السلام نے کپڑا بُنا ہے اور داؤد علیہ السلام نے آہن گروں کاکام کیا ہے اور فلاں پیغمبر نے حجام کاکام کیا،تو اس میں کیا بے عزتی نبیوں کی ہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)فقہ کا انکار قرآن مجید کاانکار ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" فَلَوْلَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِّنْہُمْ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تو کیوں نہ ہو اکہ ان کے گروہ میں سے ایك جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔(ت) |
اور قرآن مجید کاانکار کفرہے۔
(۲)اگر اس نے عالم سے مراد یہی عرفی علماء لئے جنھیں مولوی کہتے ہیں تویہ کلمہ کفر ہوگا کہ اس میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر علماء کی تفضیل لازم آتی ہے،اور اگر مطلق عالم مراد لیا کہ انبیاء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع