30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لازم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۸:از ریاست بہاولپور مقام فریدآباد ڈاك خانہ غوث پور مرسلہ مولوی نوراحمد صاحب فریدی ۱۲ ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
ھوالحق بشرط ملاحظہ عالیہ جناب حضرت مولانا مولوی احمدرضاخاں صاحب بریلوی مدظلہم العالی مجدد مائۃ حاضرہ،یاحضرت اقدس دام فیوضاتکم العالیہ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،صد آداب نیاز مندانہ بجالاکر عارض ہوں کہ اس جگہ دربارہ مسئلہ وحدۃ الوجود سماع علماء میں سخت اختلاف ہے،زید کہتاہے مسئلہ وحدۃ الوجوہ حق ہے اور صحیح ہے جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام واولیائے عظام علیہم الرضوان کا مشرب ہے اور سماع لاھلہ شرعًا درست ہے،ہر دو مسائل کا ثبوت کتب اسلامیہ سے موجود ہے، بکر اس کے برخلاف ہے اور فتوٰی دیتاہے کہ مشرب وحدۃ الوجود والے تمام کافرہیں اور سماع بلاتخصیص مطلق حرام ہے اور اس کامرتکب معاذاﷲ ملعون وکافر ہے،اور ہر دو مسائل کا ثبوت کسی کتاب اسلامی میں نہیں،فلہذا بکمال ادب معروض کہ بحوالہ کتب معتبرہ فتوائے خود سے امت محمدی علیہ الصلوٰہ والسلام کو بواپسی جواب سرفرازی بخشیں کہ ان میں سے کون حق پر ہے اور کون کاذب تاکہ تشویش اورخطرہ ایمانی بین المسلمین نہ آئے،والاجرعلی اﷲ(اجر اﷲ کے پاس ہے۔ت)
الجواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،یہاں تین چیزیں ہیں،توحید،وحدت،اتحاد۔توحید مدار ایمان ہے اور اس میں شك کفرہے،اور وحدت وجودحق ہے،قرآن عظیم واحادیث وارشادات اکابر دین سے ثابت،اور اس کے قائلوں کو کافرکہنا خود شنیع خبیث کلمہ کفرہے،رہا اتحاد وہ بیشك زندقہ والحاد اور اس کا قائل ضرور کافر،اتحاد یہ کہ یہ بھی خدا وہ بھی خدا سب خدا ع
گرفرق مراتب نکنی زندیق ست
(اگر تو فرق مراتب نہ کرے تو زندیق ہے۔ت)
حاش ﷲ الہ الہٰ ہے اور عبد عبد،ہر گز نہ عبدالہ ہوسکتاہے نہ الہ عبد،اور وحدت وجود یہ کہ وہ صرف موجود واحد،باقی سب ظلال وعکوس ہیں،قرآن کریم میں ہے:
|
" کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ ؕ"[1] |
ہر چیز فانی ہے سوائے اس کی ذات کے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع