دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

الجواب:

سائل نے ان زن وشو کا اول سے مکالمہ نہ لکھا جس سے اس قول زن کے معنی متعین ہوتے اس میں وہ پہلو بھی نکلتاہے جس سے سلب علم نہ ہو مثلا مر دنے دعوٰی کیا کہ فلاں وقت میرے دل میں یہ بات تھی عورت نے اس پر مرد سے یہ کہا کہ اﷲ تعالٰی کو اپنے دل میں اس وقت یہ بات ہونے کا گواہ کرے لہذا یہ الفاظ کہے یعنی کیا تمھارے دل میں یہ ارادہ ہونا علم الہٰی میں تھا،اس صورت میں لزوم محظور نہیں،اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" وَجَعَلُوۡا لِلہِ شُرَکَآءَ ؕ قُلْ سَمُّوۡہُمْ ؕ اَمْ تُنَبِّـُٔوۡنَہٗ بِمَا لَایَعْلَمُ فِی الۡاَرْضِ"[1]۔

اور وہ اﷲ کے شریك ٹھہراتے ہیں،تم فرماؤ ان کانام تو لو یا اسے وہ بتاتے ہو جو اس کے علم میں ساری زمین میں نہیں۔

(ت)

نیز ممکن ہے کہ استفہام تقریری ہویعنی اس سے اقرار لینا چاہا کہ اﷲ تعالٰی علیم بذات الصدور ہے،جب وہ اقرار کرتا تو آگے اس پر تفریع کرتی مثلا یہ کہ جب وہ دلوں کی خبر رکھتا ہے کیوں فاسد ارادہ دل میں لاتے ہو تو ایسے مجمل سوال پر کوئی حکم نہیں دے سکتا،ہاں اگر ثابت ومتحقق ہو کہ عورت نے وہ الفاظ معاذاﷲ نفی علم کے لئے کہے توبے شك کلمہ کفر تھے،اس روایت کی بناء پر جس پر اب فتوٰی ہے نکاح سے نہ نکلی،اگر وہ توبہ اور تجدیداسلام کرے تو نظر بظاہر الروایۃ دوگواہوں کے سامنے تجدید نکاح کرلیں اس سے زیادہ کی حاجت نہیں اور پہلا مہر کسی حال میں ساقط نہ ہوا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۲۶۴:                             مرسلہ سید ایوب علی ساکن بریلی محلہ کسگران                               ۱۳ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید بلانکاحی عورت اپنے گھر میں رکھتاہے چند مسلمان نے زید سے ہر چند کہا کہ تو اپنا نکاح کرلے،زید نے جھوٹ کہا کہ میرانکاح ہوچکا ہے میں اب نہیں کروں گا،اور کسی کو اس کے نکاح کی خبر نہیں ہے،مسلمانوں نے کہا کہ تو مسلمان نہیں ہے جو شرعی حکم نہیں مانتا ہے زید نے جواب دیا کہ ہاں میں مسلمان نہیں ہوں لہذا سب مسلمانوں نے زید کو اپنی محفل سے اٹھادیا بعد چندے زید کہتاہے کہ آپ میرا نکاح کردو،لہذا سوال ہے کہ ازروئے شرع شریف زید کے واسطے کیاحکم ہے؟ والسلام

الجواب:

وہ سب لوگ گنہ گار ہوئے جنھوں نے اسے کہا کہ تو مسلمان نہیں اور جب وہ ایك عورت کو بی بی کی


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۳/ ۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن