دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

زید کے اس قول کو اس پر محمول کرنا چاہئے کہ جب بھی میرا بغض نہ جائے گا کہا ہے نہ کہ جب بھی تیرا بغض نہ چھوڑوں گا،ہاں اگر بغض بلاوجہ شرعی ہے اور اس پر کارروائی کرتاہے جیسے جھوٹی تہمتیں لگانا اور اس امر میں مشہور ہے تو فاسق معلن ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اسے امام بنانا گناہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۲:                             عبدالغنی رنگ ساز بریلی محلہ عقب کوتوالی                    ۲۷ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پیر کے ساتھ مرید کو کیسا عقیدہ رکھنا چاہئے،آیا یہ کہنا چاہئے کہ میرابخشنے والا وہی ہے،یا یہ کہ اس کے وسیلہ سے بخشا جاوے گا جیسا کہ ایك شخص(زید)ہے وہ یہ کہتاہے کہ بخشنے والا اور دینے والا پیر ہی ہے،اور عمرو یہ کہتاہے کہ پیر بخشنے والانہیں بلکہ ان کے وسیلہ سے ان کے مرید بخشے جائیں گے،اور بغیر وسیلہ پیرکے دربارخدا یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك رسائی نہیں،اور اس امر میں زید ہمیشہ عمرو سے اختلاف رکھتاہے اب فیصلہ فرمادیں کہ دونوں میں سے کون حق پر ہے اور کون ناحق پر؟ اور جو حق پر نہیں ہیے اس کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے یانہیں؟ بینوا توجروا (بیان فرماؤ اور اجرپاؤ۔ت)

الجواب:

عمرو حق پر ہے اور زید کے وہ الفاظ کہ بخشنے والا اور دینے والا پیر ہی ہے اپنے ظاہر پربہت شنیع ہیں اوراگر اس کا ظاہر ہی اعتقاد قائل ہو تو صریح کفر بہرحال زید کو توبہ چاہئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۳:            لکھیم پور ضلع کھیری محلہ نئی بستی مرسلہ محمد غفران الحق صاحب                     ۶ ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت نے اپنے خاوند سے کہا بسبیل تذکرہ،کیا اس کو خبر تھی تمھارے دل کی،یعنی کیا خدا جانتا تھاتمھارے دل کی بات کو۔تو اس کے کہنے سے اس نے خدا کی صفت علم سے انکار کیا یانہیں؟ اور اس کلمہ کے کہنے پر وہ عورت خارج از ایمان ہوئی یانہیں؟ اور ایمان سے خارج ہونے کی وجہ سے اس مرد کے نکاح میں رہی یامنکر بصفت علم باری تعالٰی ہونے کی وجہ سے ایمان جاتارہا،اور ایمان جانے کی وجہ سے اپنے خاوند کے جو کہ مسلمان ہے نکاح سے باہر ہوئی یانہیں؟ اب وہ عورت تو بہ کرکے بغیر عدت کے ایام گزارے اور بغیر دوسرے مرد سے نکاح کئے اپنے خاوند سے نکاح کرسکتی ہے ؟ اور پہلا مہر خاوند کودینا ہوگا یا ساقط ہوگیا؟بینوا توجروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن