30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرام،جنازے کے ساتھ جانا حرام،مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام،ان کے اقارب اگر حکم شریعت مانیں تو ان کی موت پر ان کی لاشیں دفع عفونت کے لئے بھنگی چماروں سے ٹھیلے پر ڈالواکر مسلمانوں اور کافروں سب کی مقابر سے جدا کسی گڑھے میں کتے کی طرح پھینکواکر اوپر سے پاٹ دیں،" وَذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾"[1](اور بے انصافوں کی یہی سزا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۱: ازملوك پور مرسلہ مولوی شفاعت اﷲ صاحب طالب علم مدرسہ اہل سنت ۹ شوال ۱۳۳۵ھ
زید ایك مسجد کا امام ہے اور بکر بوجہ باہم شکر رنجی زید کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا تھا،بنائے شکررنجی اول یہ ہے کہ زید داڑھی کترواتاہے،دوم کہ زید بکر سے منافقانہ رسم رکھتاتھا کیونکہ ایك مرتبہ چند اہل محلہ وغیرہم نے زید اور بکر کے درمیان اس شکر رنجی کو دفع کرکے صلح کرادی تھی،اور قرآن پاك درمیان میں دیا تھا،مگر قرآن پاك دینے پر بھی زید کا بغض نہ گیا،اور وہ وقتا فوقتا اپنے منافقانہ برتاؤ سے اپنا بغض ظاہر کرتارہا،مگر اس مصالحت کے بعد زید نے چند دنوں کے لئے داڑھی چھوڑ دی جس پر بکر زید کے پیچھے نماز پڑھنے لگا،چند روز کے بعد زید نے بکر پر ایك الزام لگایا جس کو اہل محلہ نے بعد تحقیق جھوٹا پایا،اس پر بکرنے زید سے دریافت کیا کہ میرے اور تمھارے درمیان کلام پاك دیاگیا تھا پھر تم نے مجھ سے کیوں بغض رکھا اور کیوں میرے اوپر تہمت لگائی،اس پر زید نے صریحا جواب دیا کہ ایك قرآن شریف کیا اگر دو قرآن شریف درمیان ہوجائیں گے تب بھی تیری جانب سے میرا بغض نہ جائے گا،ایسی صورت میں زید کے پیچھے نماز جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
محبت وبغض قلبی حالت اختیار بشر میں نہیں۔
|
لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ھذا قسمی فیما املك فلاتؤاخذ نی فیما لااملك [2]۔ |
آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کافرمان مبارك ہے،یہ اس میں میرا حصہ ہے جس کا میں مالك ہوں پس اس میں مواخذہ نہ فرما جس کامیں مالك نہیں ہوں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع