30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملنا جلنا حرام،اسے سلام علیك کہنا حرام،اپنی تقریب میں اسے بلانا حرام،اپنا کوئی دینی کام اگر چہ صرف نکاح خوانی ہو اسے سپرد کرنا حرام،
|
قال اﷲ تعالٰی" اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جوکہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت) |
اس حالت میں شروضلالت پر جو اس کے معاون ہیں سب اسی کی مثل ہیں اور ان سب کے یہی احکام۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اورتم میں جوکوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انھیں میں سے ہے۔(ت) |
طھراﷲ الارض من خبثہم وخبث امثالہم(اﷲ تعالٰی ایسے لوگوں کے خبث سے زمین کو پاك کردے۔ت)ولاحول ولاقوۃ الابا ﷲ العلی العظیم،وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین اٰمین،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۵۹ تا ۲۶۰: از کاکوروی درگاہ تکیہ شریف کاظمیہ مرسلہ سید سبط احمد صاحب خادم درگاہ ۲۳ رمضان ۱۳۳۵ھ
(۱)اگر کوئی مسلمان قبل شروع رمضان المبارك یہ لفظ استعمال کرے کہ ہندو ہوتے تو بہتر یہ تیس روزے تو نہ رکھنا پڑتے۔
(۲)دوسرا شخص ایسے لفظ بصراحت یہ بیان کرے کہ اﷲ پاك نے تیس روزے بنائے ہیں پوری قید ہے۔بھوك پیاس لے کرآتے ہیں،بڑا ظلم ہے،رمضان کے روزے بڑے ظالم ہیں،لیکن جو ظلم کرتاہے تھوڑے دن رہتاہے۔
الجواب:
یہ دونوں شخص یقینا کافر ومرتد ہیں اگر عورت رکھتے ہوں تو ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں،عورتوں کو اختیار ہے بعد عدت جس سے چاہیں نکاح کرلیں،یہ کافر اگر توبہ نہ کریں از سر نو اسلام نہ لائیں،تومسلمانوں کو ان سے میل جول حرام،سلام کلام حرام،بیمارپڑیں تو انھیں پوچھنے جانا حرام،مرجائیں تو ان کے جنازے میں شرکت حرام،انھیں غسل دینا حرام،ان پر جنازہ پڑھنا حرام،ان کا جنازہ کندھے پر رکھنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع