30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال ومالایعنی فکل ھذا ممنوع و بعضہ اشد فی المنع والعقوبۃ فما کان من الحاکی لہ علی غیر قصد اومعرفۃ بمقدار ماحکاہ اولم تکن عادتہ اولم تکن الکلام من البشاعۃ حیث ھو ولم یظھر علی حاکیہ استحسانہ و استصوابہ زجر عن ذٰلك ونھی عن العودۃ الیہ وان قوم ببعض الادب فھو مستوجب لہ وان کان لفظہ من البشاعۃ حیث ھو کان الادب اشد وان اتُہِمَ ھذا الحاکی فیما حکاہ،انہ اختلفہ ونسبہ الی غیرہ اوکانت تلك عادۃ لہ،اوظھر استحسانہ لذٰلك فحکم ھذا حکم الساب نفسہ،یؤاخذ بقولہ ولاتنفعہ نسبتہ الی غیرہ فیبادر بقتلہ ویجعل الی الھاویۃ امہ [1] (ملخصًا) |
اور بے مقصد ذکر کرنا ممنوع ہے بعض طرز بیان ممانعت اور عقوبت میں زیادہ شدید ہے توحکایت کرنیوالے نے بے قصد اور بے علمی میں حکایت کی یا ا س کی ایسی عادت نہیں یا وہ بات کھلی بے ادبی نہیں بایں طور کہ وہ اس کو پسند اور درست نہیں مانتا،تو اس کو زجر کیا جائے گا،اور آئندہ ایسا کرنے سے منع کیا جائے گا اور اگر بطور ادب اس کو کچھ سزا دی جائے تو وہ اس کا مستحق ہے اور اگر وہ الفاظ کھلی بے ادبی ہو تو سزاسخت ہوگی،اور اگرحکایت کرنے والا اس سے متہم ہوکرحکایت بیان کرتے ہوئے بناوٹ سے کام لیتاہے اور غیر کی طرف منسوب کرتے ہوئے حکایت بیان کرے یا اس کی عادت ایسی ہے یا وہ بات اس کے ہاں پسندیدہ ہو تو اس کاحکم وہی ہوگا جو سبّ کرنے کاحکم ہے،یہ اسی کی بات متصور ہوگی اور غیر کی طرف منسوب کرنااس کو مواخذہ سے نہ بچاسکے گا لہذا فورًا قتل کیا جائے اور واصل جہنم کیا جائے(ملخصا)(ت) |
ظاہر ہے کہ زید بے قید جس کے حال سے سوال ہے اگر قسم اول میں ہے تو ضرور اس پرحکم کفرہے،سائل نے اس کا پورا کلام نقل نہ کیا جس کے سیاق وسباق سے حال کھلتاہے اور اگر اس قسم سے بچ بھی جائے تو قسم سوم سے ہونا یقینی کہ وہ مدعی علم بنتا وعظ کہتاہے پھر مسلمانوں کے ہدایت کرنے پر بھی باز نہ آیا مصرر ہا،یہ سب اس کے تین الفاظ سابقہ پرہے،رہا لفظ"بیچارہ"وہ ان سب سے سخت تر،بیچارہ وہ کہ کس بلا میں گرفتار اور بیکس،بے بس،بے یار ہوجو اس سے خلاص کا کوئی حیلہ نہ پائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع