دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

طرز تنقیص ظاہر وثابت ہو یقینا کفرہے،اور اگر ایسا نہیں اور قائل جاہل ہے اور اس سے صدور نادر ہو اور وہ اس پر غیر مصر توہدایت وتنبیہ وزجر وتہدیدکریں اورحاکم شرع اس کے مناسب حال تعزیر دے کہ وہ ضرور سزاوار سزا ہے۔اور اگر قائل مدعی علم ہے یا ایسے کلمات کا عادی یابعد تنبیہ بھی ان پر مصر تومریض القلب بددین گمراہ ومستحق عذاب شدید ہے،سلطان اسلام اسے قتل کرے گا اور زمین کو اس کی ہستی ناپاك سے پاك اورعام مسلمانوں کو اس کی صحبت ومجالست سے احترازلازم اور اسے واعظ یا امام نماز بنانا اس کا وعظ سننا اس کے پیچھے نماز ممنوع وحرام۔

وھذا ماقال الامام ابن حجر المکی ونقلہ فی النسیم مقراعلیہ عند ذکر فتیا الامام ابی الحسن القابسی المذکورۃ الظاھر ان مذھبنا لایابی ذلك لمافی عبارتہ من الدلالۃ علی الازراء فان ذکریتیم ابی طالب فقد لم یکن صریحا فی ذٰلك فیما یظھر نعم ان کان السیاق یدل علی الازراء کان کما لوجمع بین اللفظین [1]۔اھ

یہ وہ ہے جو امام ابن حجر مکی نے فرمایا:صاحب نسیم الریاض نے اسے امام ابوالحسن القابسی کے فتوے مذکورہ کے ساتھ نقل کرکے اسے مؤید وثابت رکھاظاہریہی ہے کہ ہمارا مذہب اس کا انکار نہیں کرتا کیونکہ فقط یتیم ابوطالب کہنے میں ظاہرًا وصراحۃً توہین نہیں ہے ہاں جب کلام کا پس منظر توہین پردال ہوگا تو یہ توہین بنے گا جیساکہ اس صورت میں بنتاہے جب دونوں(یتیم ابوطالب،اونٹ والا)کو جمع کردیا گیا ہو اھ(ت)

کلمات بے ادبی کامعاذاﷲ خود کہنا درکنار دوسرے کا کہا ہوا بے غرض رد وانکار لوٹانے پرشفاء شریف میں فرمایا:

اماالاباحۃ لحکایۃ قولہ لغیرھذین المقصدین فلااری لھا مدخلافی ھذا الباب فلیس التفکہ بعرض النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاحد بمباح و ذکرھا علی وجہ الحکایات و احادیث الناس والخوض فی قیل و

مباح ہونے کا ایك پہلو یوں بھی ہوسکتاہے کہ قائل اپنے مقولہ کوان دونوں مقاصد کے علاوہ کسی اور انداز کے ساتھ بیان کرے میرے خیال کے مطابق اس طرح اس کا تعلق ان امور میں باقی نہ رہے گا،تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عزت سے کسی کو کھیلنا مباح نہیں ہے ایسے کلمہ کا بطورحکایت یا لوگوں کی بات یا بطور بحث قیل وقال

 


 

 



[1] نسیم الریاض شرح شفاء قاضی عیاض الباب الاول دارالفکر بیروت ۴/ ۳۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن