دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

بیچارہ کر کے کہہ دیامولوی صاحب نے فرمایا غالبا ایساہی ہوگا مگر آپ یہ تو لکھ دیں کہ یہ الفاظ موجب توہین شان رسالت اور موجب کفرہیں اور اسی طرح" وَ وَجَدَکَ ضَآلًّا"[1] ایسے موقع پر کہتاہے کہ بیشك تو اس لکھنے سے منکر ہوگیا اور لیت ولعل میں ٹال دیا۔ آیا بلا توبہ اس کا وعظ سننا ملنا جُلنا سلام علیك کرنا،اس کے معاونین سے نکاح پڑھوانا اور اس کے معاونین کے پیچھے نماز عید پڑھنا اور ان سے ملنا جلنا جائزہے یانہیں؟ بینوا توجروا جزاکم اللہ(بیان کرو اجرپاؤ اﷲ تعالٰی تمھیں جزا عطافرمائے۔ت)

الجواب:

حضور اقدس قاسم النعم،مالك الارض ورقاب الامم،معطی منعم،قثم،قیم،ولی،والی،علی،عالی،کاشف الکرب،رافع الرتب،معین کافی،حفیظ وافی،شفیع شافی،عفو عافی،غفور جمیل،عزیز جلیل،وہاب کریم،غنی عظیم،خلیفہ مطلق حضرت رب،مالك الناس ودیان العرب،ولی الفضل جلی الافضال،رفیع المثل،ممتنع الامثال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وآلہ وصحبہ وشرف اعظم کے شان ارفع واعلی میں الفاظ مذکورہ کا اطلاق ناجائز وحرام ہے،خزانۃ الاکمل مقدسی وردالمحتار اواخرشتٰی میں ہے:

یجب ذکرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ ولسم باسماء معظمۃ فلایجوز ان یقال انہ فقیر غریب مسکین [2]۔

حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا تذکرہ باعظمت اسماء کے ساتھ کرنا لازم وفرض ہے،آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو فقیر،غریب اور مسکین کہنا جائز نہیں۔(ت)

زرقانی علی المواہب میں ہے:

قال تعالٰی ووجدك عائلافاغنی نص علی انہ اغناہ بعد ذٰلك فزالہ عنہ ذٰلك الوصف فلایجوز وصفہ بہ بعد [3]۔

اﷲ تعالٰی کافرمان مبارك"اﷲ تعالٰی نے آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو محتاج پایا تو غنی کردیا"واضح طورپر شاہد ہے کہ اﷲ تعالٰی نے آپ کو غنی کردیا ہے جس سے محتاجی والاوصف زائل ہوچکا ہے،لہذا اس کے بعد آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کایہ وصف بیان کرنا

 


 

 



[1] القرآن الکرایم ۹۳/ ۷

[2] ردالمحتار مسائل شتی داراحیاءالتراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۱

[3] شرح الزرقانی علی المواہب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن