30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جو چاہا گیا۔ت)
(۵)مثلا کسی زید نے کسی عمرو کو جوتا مارا تو عمرو کو بھی اس کا معبود محیط ہے،اس جوتے پڑتے وقت وہیں قائم رہے گا یا ہٹ جائے گا اگر ہٹ گیا تو ہرشے کو محیط نہ رہا اگر قائم رہا تو اسی پر پڑا،
(۶)جس وقت زید نے جوتا اٹھایا اورا بھی عمرو کے بدن تك نہ پہنچا تو جوتے اور عمرو کے بدن میں جو فاصلہ ہے وہ بھی ایك شے اور وہ ایك جگہ ہے،وہ وہمی معبود بذات خود یہاں بھی موجود ہوگا یہاں سے وہاں تك جگہ اس سے بھری ہوئی ہے اب جوتا آگے بڑھا کہ بدن عمرو سے قریب ہو اس بڑھنے میں وہ وہمی معبود کہ یہاں سے وہاں تك بھرا ہوا تھا،پانی یا ہوا کی طرح چرے گا کہ جوتا اس میں ہوتا ہوا گزر جائے گا جب توطرفہ معبود جسے جوتے نے پھاڑدیا ا ور اگر نہ چرے گا بلکہ سمٹے گا جیسے پھولی ہوئی روٹی سمٹتی ہے تومعبود کیا ہوا ربڑہوا،اور اگر نہ چرے گا نہ سمٹے گا تو ضرور ہے کہ جوتا دیکھ کر جگہ چھوڑ دے گا ہر جگہ موجود کہاں رہا؟
(۷)جب کہ ہر وہ شے کہ بذاتہ محیط ہے تو محیط جیساشے کے اوپر ہوتاہے ویسا ہی اس کے نیچے پاؤں کے تلے وہ جو توں کے نیچے وہ پھر ایسے ذلیل کو رب اعلی کیسے کہا جاسکتاہے!
|
تعالٰی اﷲ عما یقول الظالمون علوالکبیرا،ولاحول ولا قوۃ الاباﷲ العلی العطیم وصلی اﷲ العلی الاعلی علی الکریم المولی والہ وصحبہ وبارك وسلم ابدا امین، و استغفراﷲ العظیم والحمد ﷲ رب العالمین،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
جو کچھ ظالموں نے کہا اﷲ تعالٰی اس سے کہیں بلند و بزرگ ہے نیکی بجالانا اور برائی سے پھرنا اﷲ بلند وبزرگ کی توفیق کے بغیر نہیں ہوسکتا اور بلند و اعلٰی اﷲ تعالٰی کی خصوصی رحمتیں ہوں کریم مولٰی پر اور اس کی آل اور اصحاب پر بھی،ہم اﷲ تعالٰی سے معافی کے طلب گارہیں،تمام حمد اﷲ رب العالمین کےلئے ہے،اﷲ سبحانہ وتعالٰی ہی بہتر جانتاہے۔ (ت) |
مسئلہ ۲۵۳: مرسلہ مجیب الدین ساکن امسچور پوسٹ ٹوپیری بازی ضلع ڈھاکہ ۶ صفر ۱۳۳۵ھ
جومذہب اور فقہ کانہیں ماننے والاکتابی ہے یا خارجی؟
الجواب:
جومسلمان کہلاکر فقہ کو اصلا نہ مانے نہ کتابی ہے نہ خارجی بلکہ مرتد ہے اسلام سے خارج اور اگر کوئی تاویل کرتاہے تو کم از کم بددین گمراہ۔
|
قال اﷲ تعالٰی" فَلَوْلَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرْقَۃٍ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:توکیوں نہ ہو کہ ان کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع