30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
" کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ ؕ"[1](اس کی ذات کے سوا ہر کوئی ہلاك ہونے والاہے۔ت)سواد بن قارب رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:
فاشھد ان اﷲ لارب غیرہ،
وانك مامون علی کل غائبٖ [2]
(میں گواہی دیتاہوں کہ بیشك اﷲ تعالٰی کے سوا کوئی رب نہیں اور بیشک(یارسول اللہ!)آپ ہر غیب پر امین ہیں۔ت)
اور اتحاد باطل اور اس کا ماننا الحاد:
|
" اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًا ﴿ؕ۹۳﴾"[3] |
آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اس کے حضور بندے ہوکر حاضر ہوں گے۔ |
وجود واحد ہے اور موجود احد،باقی سب ظل وعکوس،
|
ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظّٰہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾[4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن،اور وہی سب کچھ جانتاہے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ۲۵۲: مسئولہ سید اولاد علی صاحب مرادآبادی ۷محرم الحرام ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ" اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲﴾"[5](بیشك وہ سب کچھ جانتاہے۔ت) اور
" فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِؕ"[6](تم جدھر منہ کرواُدھر وجہ اللہ(خدا کی رحمت تمھاری طرف متوجہ)
[1] القرآن الکریم ۲۸/ ۸۸
[2] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ قصہ اسلام سواد بن قارب دارالفکربیروت ۳/ ۶۰۹،عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری باب اسلام عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ ادارۃ الطباعۃ المنیریہ یروت ۱۷/ ۸،مختصر سیرۃ الرسول از عبداﷲ بن محمد بن عبدالوہاب نجدی المکتبۃ السلفیہ لاہور ص ۶۹
[3] القرآن الکریم ۱۹/ ۹۳
[4] القرآن الکریم ۵۷/ ۳
[5] القرآن الکریم ۴۲/ ۱۲
[6] القرآن الکریم ۲/ ۱۱۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع