30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[1]۔ |
رکھے گا تو وہ انھیں میں سے ہے۔(ت) |
اب اس شخص کے پیچھے نماز ہر گز جائز نہیں اور اس پر توبہ و تجدید اسلام لازم ہے اور اگر عورت رکھتاہے تو بعد توبہ وتجدید اسلام تجدید نکاح کرے۔
|
" وَاللہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرٰطٍ مُّسْتَقِیۡمٍ﴿۲۱۳﴾ "[2]۔ " وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیۡدُ ﴿۲۴﴾"[3]۔ " وَمَنۡ کَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ﴿۹۷﴾"[4]۔نسأل اﷲ العفووالعافیۃ ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اوراﷲ تعالٰی جسے چاہتاہے ہدایت سے نوازتاہے اور جو ناشکری کرے تو بیشك اﷲ بے پرواہ ہے سب خوبیوں سراہا،اورجومنکر ہو تو اﷲ تعالٰی تمام جہانوں سے مستغنی ہے،ہم اﷲ تعالٰی سے عفو اور عافیت مانگتے ہیں کہ بلندوعظیم اﷲ تعالٰی کی قوت اور توفیق کے بغیر نہ بُرائی سے بچاجا سکتاہے اور نہ ہی نیکی کو بجالایا جاسکتا ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۴۹ و۲۵۹: از ملك کاٹھیا وار مقام اڑتیاں آمین احمد ۱۹ذی الحجہ ۱۳۳۴ھ
(۱)ہندو یا نصارٰی اس کو کافربولناکیساہے؟
(۲)ایك ہندو کو پھانسی کاحکم ہوا وہ اسی وقت مسلمان ہونا چاہتاہے یہ مسلمان ہوگایانہیں؟
الجواب:
(۱)گالی کے طورپر کافر کہنا اور بات ہے اور شرع کی اصطلاح یہ ہے کہ جو مسلمان نہیں اسے کافر کہاجاتاہے بایں معنی جوکوئی اسلام میں نہ ہو شرع کے نزدیك کافرہے۔
(۲)پھانسی ہوجانے سے ایك آن پہلے جو اسلام لائے مسلمان ہوجائے گا اور اس کی تجہیز وتکفین اور اس کے جنازہ کی نماز مسلمانوں پر فرض ہوگی۔
مسئلہ ۲۵۱: امام بخش زیدی از جام پور ضلع ڈیرہ غازی خان ۳محرم الحرام ۱۳۳۵ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع