دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

آیہ کریمہ حمد الہٰی میں ہے:شان نزول وہاں ذکر ہوتاہے جو کسی حادثہ خاصہ میں اترے خبر منسوخ نہیں ہو سکتی واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۷ تا ۲۴۸:                              محمد ظہیرالدین صاحب ثمن برج وزیر آباد پنجاب         ۳ذوالقعدہ ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص عالم غیر مقلد عقائد وعملیات،جوکہ اس دارفانی سے عالم جاودانی کو رحلت کرجائے،اور اس کی نماز جنازہ ایك غیر مقلد پڑھائے،اور اس غیر مقلد کے پیچھے ایك عالم حنفی المذہب نے غیر مقلد متوفی کے عمل کو اچھا اور غیر مقلد کے اقتداء کو جائز سمجھ کر نماز جنازہ پڑھی _______ حالانکہ وہ عالم حنفی المذہب قبل ازیں لوگوں کو عقائد غیرملقدین سے منع کرتارہا ہو پس اس حالت میں جب کہ عالم حنفی المذہب نے غیر مقلد کی نماز جنازہ غیر مقلد امام کے پیچھے جائز تصور کرکے اداکی ہو تو اس پر ازروئے شرع محمدی کیا تعزیر ہوتی ہے اور کیا بلاتوبہ واستغفار ایسے عالم حنفی کی اقتداء جائزہے؟ عالم غیر مقلدین متوفی وامام غیر مقلد ائمہ ار بعہ مجتہدین کے مسائل استنباط واجتہاد یہ کو خلاف حدیث سمجھتااور اکثران کے برعکس فتوے دیتا اور عمل کرتاہو مثلا:

(۱)نمازتراویح بیس رکعات سے کم ہر گز کسی امام کے نزدیك نہیں وہ آٹھ رکعت کاحکم دیتااور عمل کرتا۔

(۲)مسئلہ طلاق ثلاثہ جوکہ فی کلمۃ واحدۃ اور جلسہ واحدۃ کے کہی گئی ہو اس طلاق ثلاثۃ کوحکم رجعی طلاق کادے کر بدون نکاح شوہر ثانی اس کے ساتھ نکاح کرادیتاہو اور طلاق بالخلع کی عدت ایك حیض آنے کے بعد نکاح کرادیتا ہو اور تقلید شخصی سے بالکل انکار کرتاہو،علاوہ ازیں آمین بالجہر کہنا امام کے پیچھے الحمدکا پڑھنا ہاتھ سینہ پر باندھنا سورہ فاتحہ میں ض کی جگہ ظ پڑھنا وغیرہ وغیرہ جائز سمجھتاہو۔

الجواب:

سائل نے جو فہرست گنائی وہ غیر مقلد کے بعض فرعی مسائل باطلہ واعمال فاسدہ کی ہے ان کے عقائد اورہیں جن میں بکثرت کفریات ہیں ان میں سے بعض کی تفصیل رسالہ الکوکبۃ الشہابیۃ میں ہے،جس میں ستروجہ سے ان پر اور ان کے پیشوا پر بحکم فقہاء کرام لزوم کفر ثابت کیا ہے کسی جاہل صحبت نایافتہ کی نسبت احتمال ہوسکتاہے کہ وہ ان کے عقائد ملعونہ سے آگاہ نہیں ظاہر ی صورت مسلمان دیکھ کر اقتداکرلی اور نماز جنازہ پڑھ لی مگر جسے عالم ہونے کا دعوٰی ہو اور ان کے عقائد پر مطلع ہولوگوں کو ان سے منع کرتاہو اور خود انھیں اچھا جان کر ان کے جنازہ کی نماز پڑھے اور ان کی اقتدا کرے تو ضرور اس کے عقیدے میں فساد اور اس کے ایمان میں خلل آیا اور وہ بھی متہم شمارکیا جائے گا۔

قال اﷲ تعالٰی" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اورتم میں جو کوئی ان سے دوستی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن