30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلاشبہہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نور عرش اﷲ ہیں عرش انھیں کے نور سے بنااور انھیں کے نور سے منور ہے [1]۔
|
کما فی حدیث رواہ عبدالرزاق فی مصنفہ عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جیساکہ حدیث میں ہے اسے امام عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں حضرت جابررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بیان کیاکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ ۲۴۶: مسئولہ حبیب اﷲ بنگالی ۱۵ شوال ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بہاء اﷲ ایك فرقہ نکلا کہ مجموعہ قرآن مجید کو منسوخ کہتاہے اور یہ بھی کہتاہے کہ جیسے توریت اور انجیل اور زبور منسوخ ہوگئی ویساہی قرآن شریف بھی منسوخ ہے،اگر منسوخ نہ ہوتا اس کاحکم بموافق قرآن شریف کے جاری کیوں نہیں کیاجاتا ہے،جیسا کہ زنا کرتاہے اورچوری کرتاہے اور شراب پیتاہے حد کیوں نہیں لگایا جاتاہے،بہاء اﷲ کے فرقہ سے ایك آدمی کا مظہر اﷲ کرکے لقب ہے وہ کہتاہے خداوند کریم نے لوح محفوظ سے میرے اوپر کتاب الاقدس نزول فرمایا ہے اس وقت اس کا حکم جاری ہے اور احادیث کو خبری کاغذ بتاتاہے اورنہیں مانتاہے،اورائمہ اربعہ کو جھوٹ کہتاہے یہ فرقہ مومن ہے یانہیں؟اور:
|
" یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَی الْاَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیۡہِ فِیۡ یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہٗۤ اَلْفَ سَنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ ﴿۵﴾"[2] |
کام کی تدبیری فرماتاہے آسمان سے زمین تك پھر اسی کی طرف رجوع کرے گا اس دن کہ جس کی مقدار ہزار برس ہے تمھاری گنتی میں۔(ت) |
آیہ بالا کی شان نزول کیاہے اورناسخ ہے یا منسوخ ؟ فقط۔
الجواب:
جس فرقہ کے یہ اقوال ہوں وہ کافر مرتد ملعون ہے ایسا کہ جو اسے مسلمان جانے بلکہ جو اس کے کفر میں شك کرے خود کافر ہے مرتدہے، بزازیہ ومجمع الانہر ودرمختار میں ہے:
|
من شك فی عذابہ وکفرہ فقدکفر [3]۔ |
جو ان کے عذاب وکفر میں شك کرے وہ بھی کافرہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع