دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

الاستخفاف بالعلماء والاشراف کفر [1]۔

علماء اور سادات کی توہین کفرہے۔

اسی میں ہے:من قال للعالم عویلم فقد کفر [2]جو کسی عالم کو حقارت سے"مولویا"کہے وہ کافر ہے۔

مگر یہ اوپر بتادیا گیا اور واجب اللحاظ ہے کہ عالم دین وہی ہے جو سنی صحیح العقیدہ ہو،بدمذہبوں کے علماء علمائے دین نہیں۔یوں تو ہندوؤں میں پنڈت اور نصارٰی میں پادری ہوتے ہیں اور ابلیس کتنا بڑا عالم تھا جسے معلم الملکوت کہا جاتاہے قال اﷲ تعالٰی" اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ"[3](اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ نے اسے باوصف علم کے گمراہ کیا۔ت)ایسوں کی توہین کفرنہیں بلکہ تاحدِ مقدور فرض ہے،حدیث شریف میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اترعون عن ذکر الفاجر متی یعرفہ الناس اذکروا الفاجر بمافیہ یحذرہ الناس [4]۔

کیا تم فاجر کے ذکر سے گبھراتے ہو جب لوگ اسے جانتے ہوں فاجرکے فجور کا ذکر کرو تا کہ لوگ اس سے محفوظ رہیں۔(ت)

(۳)بے تحقیق مسئلہ کا جواب دینا حرام ہے،اور مکروہ تحریمی مرتبہ واجب میں ہے اس کاہلکا جاننا گمراہی وضلالت ہے،اور مسائل شرعیہ ومسجد کی توہین مذکور کفرہے،اور یہ بھی اس کا شریعت پر افتراء ہے کہ توبہ سے گناہ معاف نہیں ہوتے،حدیث میں فرمایا:

التائب من الذنب کمن لاذنب لہ [5]۔

گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہوجاتاہے گویا گناہ کیا ہی نہ تھا۔

حق سبحنہ فرماتا ہے:

" وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَ یَعْفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ"

[6]۔واﷲ اعلم۔

اﷲ ہے کہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگزر کرتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

 


 

 



[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب الفاظ الکفر داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۹۵

[2] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب الفاظ الکفر داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۹۵

[3] القرآن الکریم ۴۵/ ۲۳

[4]  سنن الکبرٰی کتاب الشہادات دارصادر بیروت ۱۰/ ۲۱۰،تاریخ بغداد ترجمہ ۴۵ ۳۷،۳۷۵۱ دارالکتاب العربی بیروت ۷/ ۲۶۲ و ۲۶۸

[5] سنن ابن ماجہ کتاب الزہد باب ذکر التوبۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۲۳

[6] القرآن الکریم ۹/ ۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن