دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اور اگر یہ مراد ہو کہ سرے سے توبہ کوئی چیز نہیں تو معاذاﷲ صریح کفر ہے نیزگلزار اور اس کے شریك مسلمانوں کو اسلام سے خارج سمجھنا کافرانہ خیال ہے اور یہ کہنا کہ گلزار خاں کسی طرح مسلمان نہیں ہوسکتا اﷲ عزوجل وشرع مطہر پرافتراء ہے ان لوگوں پرفرض ہے کہ توبہ کریں اور گلزار اور اس کے ساتھی مسلمانوں سے معافی چاہیں پھر ان کو چاہئے کہ تجدید اسلام کے بعد اپنی عورتوں سے تجدید نکاح کریں،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۴تا ۲۳۸:              محمد قاسم کھوکھر مدرس مدرسہ دھاموں کی،محمد اقبال مدرس مدرسہ ترہاڑہ ونورمحمد امام مسجد دروبکی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس طائفہ کے حق میں جن کے اعتقادات،اقوال،افعال حسب ذیل ہوں:

(۱)مصلی کو نماز اور صائم کو روزہ رکھنے سے منع کریں بلکہ رمضان المبارك میں علانیہ بھنگ وچرس کا استعمال کریں اور بطور مسخری قبل از وقت افطار نداکریں کہ صائمین افطارکریں۔

(۲)مشرکین کی طرح مردعورتوں کی سی صورت اور وضح بنائیں

(۳)اٹھتے بیٹھتے اپنے مرشدوں کو باسماء امام مہدی،رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،اﷲ تعالٰی موسوم کریں۔

(۴)علمائے دین کی توہین بایں کلمات کریں کہ ہم ان کی مقعد مارتے ہیں،نیز حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کو تمام اصحاب بلکہ خود پیغمبر خاتم نبوت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر فضیلت دیں

(۵)جو پیغمبرواولیاء وصال کرچکے ہوں ان کی روحانی زندگی سے انکارکریں اور یہ اعتقاد رکھیں کہ جب تك خدا ورسول کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھیں گے ان کی ہستی کے ہر گز قائل نہ ہوں گے،ایسوں سے اہل اسلام کو کیا برتاؤ کرنا چاہئے؟

الجواب:

جتنی باتیں سوال میں ان لوگوں کی ذکر کیں وہ ان کے فسق وفجور وشیطنت واستحقاق جہنم کے لئے تو بہت کافی ہیں مگر ان میں چار باتیں صریح کفر وارتداد ہیں،اول اپنے پیروں کو خدا ورسول کہنا،دوسرے شریعت مطہرہ کی نسبت وہ ملعون کلمہ،تیسرے وہ یہودیوں کی بات" لَنۡ نُّؤْمِنَ لَکَ حَتّٰی نَرَی اللہَ جَہۡرَۃً "[1]اﷲ ورسول کو جب تك آنکھ سے نہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں گے۔

چوتھے امیرالمومنین مولی علی کرم اﷲ وجہہ کو انبیائے کرام خصوصا سید الانبیاء علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام سے افضل ماننا مولا علی کو کسی ایك نبی سے افضل بتانا ہی کفرہے نہ کہ سب انبیاء نہ کہ سیدالانبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے،شك نہیں کہ یہ لوگ کفار ومرتدین ہیں،مسلمانوں کو ان سے


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن