30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یَعْفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ"[1] |
سے درگزر فرماتاہے۔ |
اور فرماتاہے:
|
" اَلَمْ یَعْلَمُوۡۤا اَنَّ اللہَ ہُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ"[2] |
کیا انھیں خبر نہیں کہ اﷲ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتاہے۔ |
حدیث شریف میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اتاہ اخوۃ متنصلا فلیقبل ذٰلك منہ محقا کان او مبطلا فان لم یفعل لم یرد علی الحوض [3]۔رواہ الحاکم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جس کے پاس اس کامسلمان بھائی معذرت کرتا ہو اآئے اس پر لازم ہے کہ اس کاعذر قبول کرے چاہے وہ حق پر ہو یا ناحق پر اگر عذر قبول نہ کرے گا تو روز قیامت حوض کوثر پر میرے حضور حاضر ہونا نصیب نہ ہوگا۔(اسے حکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
ان لوگوں کا کہناکہ توبہ کوئی چیز نہیں اگر اس سے خاص گلزار کی یہ توبہ مقصو د ہے یعنی اس نے دل سے توبہ نہیں کی تو مسلمان پر بدگمانی ہے اور وہ سخت حرام ہے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[4]۔ |
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو بیشك کچھ گمان گناہ ہیں۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث [5]۔رواہ الائمۃ مالك والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
گمان سے دور رہو کہ گمان سب سے بڑھ کر جھوٹی بات ہے۔(اسے امام مالک،بخاری،مسلم،ابوداؤد اور ترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع