30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیٹی چودوں نے چوپٹی سی مقرر کرلی ہے جو لئے پھرتے ہیں پس جن اشخاص نے یہ کلمہ کہا ہے ان پر شرع شریف میں کیاحکم ہے اوران کو توبہ کرنا کس طرح پر چاہئے؟ فقط
الجواب:
جس جس نے یہ ناپاك کلمہ کہا سب سخت گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ان سب پرفرض ہے کہ علانیہ توبہ کریں جس طرح علانیہ یہ کہا ہے اور مسلمانوں سے معافی مانگیں ورنہ حق العبد میں گرفتار رہیں گے،شریعت مطہرہ میں سلطنت اسلام کے یہاں ایسے کہنے والوں پر اسی اسی کوڑوں کی سزا کاحکم ہے،پھر ہمیشہ کوان کی گواہی مردود،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۲: از نظام علی خاں ولدامام علی خاں پرگنہ سیوان ضلع بدایون بھوانی پورخیرو،۱۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ
اس معمہ میں مسلمان ایك دوسرے کو کافر کہے تو شریعت اس کو کیا کہتی ہے؟
الجواب:
سوال صاف کرنا چاہئے معمہ میں کہنے کا کیا معنی،بات پوری لکھی جائے تو جواب دیا جائے،کیا کہا اور کسے کہا اور کس بنا پر کہا۔فقط
مسئلہ ۲۳۳:مرسلہ میرسید امجد علی سنی حنفی ساکن علاقہ گورکھالی وارد حال ضلع بہرائچ محلہ بڑی ہاٹ مکان مولوی ابومحمد
صاحب ۹جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ ایك مسلمان سنی حنفی مسمی گلزار خاں نے ایك عورت قوم مہتر سے تعلق ناجائز پیدا کرلیا عرصہ تك اس عورت کے مکان پر رہ کر اکل وشرب اس کے ساتھ کرتا رہا،کچھ عرصہ بعد بوجہ تائید غیبی یا شرم دنیاوی عورت سے اس نے قطع تعلق کرکے پانے افعال سابقہ سے ایك مجمع عام میں تائب ہوگیا،تائب ہونے کے بعد مسلمانان قُرب وجوار نے مسمی گلزار کے ساتھ برابربلااکراہ مواکلت ومشاربت جاری کردی،متعدد لوگ ایسے ہیں جو گلزار اور اس کے ساتھ شریك مسلمانوں کو خارج از اسلام سمجھتے ہیں اور جہلا کو اپنا ہم خیال کرتے اور بیان کرتے کہ گلزار خاں کسی طرح مسلمان نہیں رہ سکتا اور توبہ کوئی چیزنہیں۔
الجواب:
یہ متعدد لوگ محض خطا وظم پرہیں،مسلمان بھائی کی توبہ قبول کرنی واجب ہے،اﷲ عزوجل خود اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتاہے،قرآن عظیم میں ہے:
|
" وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَ |
اﷲ ہے کہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور گناہوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع