دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اپنے حول وقوت کی نفی کےلئے ہے علی ہذا صرف لاحول کہنا حرج نہیں رکھتا۔

(۳)عدالت بطور علم رائج ہے معنی وضعی مقصود نہیں ہوتے لہذا تکفیر ناممکن،البتہ عادل کہنا ضرور کلمہ کفرہے مگر یہ محض بروجہ خوشامد ہوتا ہے لہذا تجدید اسلام ونکاح کافی،ہاں خلاف ماانزل کو اعتقادًا عدل جانے تو قطعا وہی کفر ہے کہ من شك فی کفرہ فقد کفر [1](جس نے اس کے کفر میں شك کیا وہ بھی کافرہے۔ت)

(۴)القلم احد اللسانین(قلم بھی ایك زبان ہے۔ت)جو زبان سے کہے پراحکام ہیں،وہی قلم پر،اور ایسی اجرت حرام،اس کی اشاعت حرام،اورایسی مروت فی النار،اعتقادًا نہ ہو تو کفر نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۰:            مسئولہ مرزا محمد عثمان بیگ ازموضع شہباز پور ڈاکخانہ محمود پور ضلع بریلی ۴ جمادی الاول ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مسلمان شخص نے اپنی زبان سے قصدا کہا کہ میں خدا ورسول کو نہیں جانتا ہوں کہ کون ہیں اور نہ مسجد کوجانتاہوں کہ کیا چیز ہے،او روہ شخص عمر کا بھی بالغ ہے،پس اس شخص کو کیا کہنا چاہئے؟ اوراس کانکاح قائم رہا یا نہیں؟ اور اس کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے یانہیں؟

الجواب:

سائل نے پوری بات نہ لکھی کہ کیا گفتگو تھی جس پر اس نے یہ کہا،اگر یہ کلمات بطور تحقیر کہے ہیں تو یقینا کافر ومرتد ہے،عورت اس نکاح سے نکل گئی اوراس کے ہاتھ کا ذبیحہ حرام،اور اگر اپنی حالت پر افسوس اور اپنے جہل کے بیان کے لئے کہا کہ میں ایسا جاہل کہ نہ خدا کی پہچان نہ رسول کی معرفت نہ مسجد ہی کی کوئی قدرشناسی مجھے ہوتی ہے تو اس پر الزام نہیں سوا اس کے کہ طرز ادا اچھی نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۳۱:رحمت علی خادم درگاہ شاہ دانہ بتوسط مولوی نظام الدین یکے از طلباء مدرسہ اہلسنت بریلی محلہ سوداگران ۸ جمادی الاول ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بہت سے اشخاص نعت شریف پڑھتے ہوئے شاہ دانہ علیہ الرحمۃ کے مزار کی طرف آتے تھے اور ان کے ہمراہ چادر تھی کہ چند اشخاص نے کہا کہ


 

 



[1] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن