30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واجب ہے کہ احتمال اسلام پر کلام محمول کیا جائے جب تك اس کا خلاف ثابت نہ ہو،پہلے جملہ میں محمد بفتح میم کیوں پڑھا جائے مُحَمِّد بکسر میم کہا جائے یعنی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم محمد ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باربار بکثرت حمدوثنا کئے گئے،اور ان کار ب عزوجل ان کا محمد ہے بار بار بکثرت ان کی مدح وتعریف فرمانے والا،اب یہ معنی صحیح ہوگئے اور لفظ بالکل کفر سے نکل گیا اور اگر بفتح میم ہی پڑھیں اور معنی لغوی مراد ہیں یعنی ہمارا رب بکثرت حمد کیا گیاہے جب بھی عنداﷲ کفر نہ ہوگا مگر اب صرف نیت کا فرق ہوگا بہرحال ناجائز ہونے میں شبہہ نہیں۔ ردالمحتارمیں ہے:
|
مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع [1]۔ |
محض معنی محال کا وہم بھی منع کے لئے کافی ہوتاہے۔(ت) |
مصنف کو توبہ چاہئے اور اسے متنبہ کیا جائے اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں مگریہ کہ کوئی حالت خاصہ داعی ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۲۵: مسئولہ معین الدین احمد میمن سنگھی بنگال پوسٹ نیکلا ساکن جیگاتلہ ۲۷ ربیع الاول ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی شخص نے غضبناك ہوکر علماء کی توہین اور حقارت کرے اورکہے کہ عالم لوگوں نے دیس خراب کردیا ہے حالانکہ ا س جلسہ وگفتگو میں بہت سارے عوام الناس اور ایك مولوی صاحب بھی موجود تھے تو مولوی صاحب نے شخص مذکور سے دریافت کیا کہ تم نے خرابی کی نسبت تمام علماء کی طرف کی ہے یہ تم ایمان کے ساتھ کہتے ہو تو شخص مذکور نے جواب دیا کہ عالم لوگوں نے دیس خراب کردیا،پھر مولوی صاحب نے دریافت کیا کہ یہ بات تم ایمان کے ساتھ کہتے ہو تو اس شخص مسطور نے جواب دیا کہ میں ایمان کے ساتھ کہتاہوں اور یہی شخص کہتاہے کہ اس عالم نے مسئلہ ہذا کو جاری کیا،اس لئے کچھ نہیں کہا یہ عالم میری خواہر کا خاوند ہے اگر دوسرا کوئی عالم مسئلہ جاری کرتا تو سلامت جانے نہ دیتا اور کوئی ایسا ہی لفظ تشنیع کا کہے تو ایسی باتوں سے نکاح جاتا رہتاہے یانہیں؟ بحوالہ کتب معتبرہ کے تحریر فرما دیں عنداﷲ ماجور ہوں گے۔
الجواب:
علمائے دین کی توہین کفرہے۔ مجمع الانہر میں ہے:
|
من قال لعالم عویلم علی وجہ |
جس نے بے ادبی کرتے ہوئے عالم کو عویلم کہا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع