30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال تعالٰی" لَایَسْبِقُوۡنَہٗ بِالْقَوْلِ وَہُمۡ بِاَمْرِہٖ یَعْمَلُوۡنَ ﴿۲۷﴾ "[1]۔ |
حکم ہو،اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا، بات میں ا سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اس کے حکم پر کاربند ہوتے ہیں۔ (ت) |
فرض ہے کہ تائب ہوکر اسلام لائے، اگر شوہر رکھتی ہے تجدید نکاح کرے۔و اﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۲۰: ۲۵ ذوالقعدہ ۱۳۳۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلے کے بارے میں، زاہد کی لڑکی نے زاہد کے پاس چند روپیہ امانۃً رکھا، چند روز کے بعد وقت ضرورت طلب کیا، زاہد نے انکار کیا تم کو روپیہ نہیں دوں گا، بےچاری مجبورہوکر مولوی صاحب کے پاس سفارش کو گئی، مولوی صاحب سے سفارش کیا، مولوی صاحب نے آکر زاہد کو فرمایا لڑکی کا روپیہ ادا کردو، زاہد نے کہا آپ کی بات نہیں سنوں گا خداکہے جب بھی نہیں سنوں گا، اس شخص پر کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
زاہد نئے سرے سے اسلام لائے توبہ کرے، کلمہ طیبہ پڑھے، بعد تجدید اسلام تجدید نکاح کرے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۲۱: از بنارس چھاؤنی محلہ ڈیٹھوری محل تھانہ سکرور مولوی عبدالوہاب بروز چہارشنبہ ۲۱ صفر ۱۳۳۴ھ
یہ کہ یزید کی نسبت لفظ یزید پلید کالکھنا یا کہنا ازروئے شرع شریف جائز ہے یا نہیں؟ یزید کی نسبت رحمۃ اﷲ علیہ کہنا درست ہے یانہیں؟ فقط
الجواب:
یزیدبیشك پلید تھا، اسے پلید کہنا اور لکھناجائزہے، اور اسے رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نہ کہے گامگر ناصبی کہ اہل بیت رسالت کا دشمن ہے، والعیا ذ باﷲ تعالٰی
مسئلہ۲۲۲: از برٹش گائنا ڈمرا راپترس ہال ونچ ایسٹ بنك مسئولہ عبدالغفور ۲۴ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ
اور جس نے کہا کہ تم لوگ سب یزید ہو اور وہ لوگ مسلمان ہیں تو اس کلمہ پر کیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع