دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

میں ارشاد فرمایا:

اذ اعملت سیئۃ فاحدث عندھا توبۃ السربالسرو العلانیۃ بالعلانیۃ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ [1]۔

اگر کوئی برائی کر بیٹھو تو اس سے توبہ کرو،مخفی گناہ پر مخفی اور اعلانیہ گناہ پر اعلانیہ توبہ کرو(امام طبرانی نے المعجم الکبیر میں اسے حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

بسند حسن علانیہ گناہ کی علانیہ توبہ کاحکم ہے اور انھوں نے اس کا یہاں تك اعلان کیا کہ اخبار میں شائع کرایا،اﷲ تعالٰی ہدایت دے۔والسلام

مسئلہ ۲۱۹:                              مرسلہ حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب از مارہرہ شریف بروز یك شنبہ ۵ جمادی الاولی ۱۳۳۳ھ

مولانا المعظم والمکرم دام مجدھم، پس از آداب سلام نیاز معروض ایك عورت کے منہ سے یہ کلام نکلا"اﷲ میاں کو خبر نہیں فرشتے آئے روح نکالنے کو"وہ کہتی ہے میں نے اس سے مراد یہ لیا تھا کہ اﷲ میاں نے حکم اور کی قبض روح کا دیا تھا یہ اور کی روح قبض کرنے کو غلطی سے آگئے، یہ مراد نہیں لیا تھا کہ معاذاﷲ اﷲ میاں جاہل ہیں، اس کی نسبت شرعی حکم کیاہے؟ آیا یہ کلمہ اس مراد پر کیساہے؟ بہرحال جو حکم ہو اس سے فورا مطلع فرمایاجاؤں، جلد ضرورت ہے اس وجہ سے جوابی کا رڈ روانہ ہے۔

والسلام

الجواب:

حضرت گرامی دامت برکاتہم بعدادائے تسلیم معروض یہ لفظ بہرحال کلمہ کفر ہے بلکہ صریح کفر ہے، اس کے صاف معنی نفی علم ہیں اور اس کا کفر خالص ہونا ظاہر، اور تاویل کہ اس نے بیان کی وہ ان لفظوں سے علاقہ نہیں رکھتی وہ بھی یونہی بنے گی کہ جس کی روح قبض کرنے آئے اس کاحکم تو تھا یہ اپنی غلطی سے دوسرے کے پاس گئے جس کی اسے خبر نہیں، تو اب دوہرا کفر ہوگیا۔ ایك نفی علم مولٰی عزوجل دوسرا ملائك کی طرف براہ غلط خلاف حکم کرنے کی نسبت، اور اگر بالفرض اس سے قطع نظر بھی ہو تو اس دوم کا تو وہ خود اپنی تاویل میں اقرار کرتی ہے یہ کیا کفر نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی" وَیَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ﴿۵۰﴾٪ٛ "[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا اور وہ وہی کرتے ہیں جو انہیں

 


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۳۳۱ مکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۲۰/ ۱۵۹،کنز العمال حدیث ۱۵۱۸۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۲۰۹

[2] القرآن الکریم ۱۶/ ۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن