دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

من کفر باللسان وقلبہ مطمئن بالایمان فھو کافر وبلیس بمومن عنداﷲ تعالٰی [1]۔

جس نے زبان سے کفرکیا حالانکہ دل ایمان پر تھا تو وہ کافر ہے اور وہ اﷲ تعالٰی کے ہاں بھی مومن نہیں۔(ت)

جواہر الاخلاطی اور مجمع الانہر میں ہے:

من کفر بلسانہ طائعا وقلبہ مطمئن بالایمان کان کافرا عندنا وعنداﷲ تعالٰی [2]۔

جس نے زبان سے حالت خوشی میں کفر کااظہا ر کیا حالانکہ اس کا دل ایمان پر تھا تو وہ کافر اور اﷲ تعالٰی کے ہاں بھی مومن نہیں۔(ت)

شرح فقہ اکبر میں ہے:

اللسان ترجمان الجنان فیکون دلیل التصدیق وجودا وعدما فاذا بدلہ بغیرہ فی وقت یکون متمکنا من اظہارہ کان کافر اوامااذا زال تمکنہ من الاظہار بالاکراہ لم یصر کافرا [3]۔

زبان دل کی ترجمان ہے تو یہ دل کی تصدیق یا عدم تصدیق پر دلیل ہوگی تو جب وہ اظہار ایمان پر قدرت کے باوجود عدم تصدیق کااظہار کرتاہے تو وہ کافر ہوگیا البتہ جب کسی جبر کی وجہ سے قدرت اظہار پر نہ ہو تو اب کافر نہ ہوگا۔(ت)

طریقہ محمدیہ وحدیقہ ندیہ میں ہے:

حکمہ ای التکلم بکلمۃ الکفر ان کان طوعا ای لم یکرھہ احد من غیر سبق لسان الیہ،احباط العمل و انفساخ النکاح [4]۔

اگر کلمہ کفر کا تکلم خوشی سے ہے یعنی کسی چیز کا اکراہ و جبر نہیں جبکہ سبقت لسانی نہ ہو،تو اس کا حکم یہ ہے کہ عمل ضائع اور نکاح ختم ہوجائے گا۔(ت)

یہ شرح ہے میرے ان الفاظ کی،کہئے اس میں کون سی ان کے لئے مفرہے،ہاں اﷲ مجھے معاف کرے اتنا قصور ضرور ہواکہ لہجہ نرم تھا جس کے سبب گنجائش کا وہم گزرا وہ بے عقل یہاں سے سبق لیں جو سختی سختی پکارتے ہیں زمانہ کی حالت یہ ہے کہ ذرا نرم لفظوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے،ایك بات اور بھی قابل گزارش ہے کہ حدیث


 

 



[1] حاوی

[2] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب المرتد داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۸۸

[3] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر با ب الایمان ھو الاقرار والتصدیق مصطفی البابی مصر ص۸۶

[4] الحدیقۃ الندیۃ باب کلمۃ الکفر مکتبہ نوریہ رضویہ لائلپور ۲/ ۹۸۔۱۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن