دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اوقال تزویرست اوقال من علم حیلہ رامنکرم ھذا کلہ کفر [1]۔

یا کہتاہے میں علم حیلہ کا منکر ہوں،یہ تمام کفر ہے۔(ت)

(۴و۵)بلا شبہہ علمائے اہلسنت پر اعانت سنت واہانت بدعت تحریرًا وتقریرًا بقدر قدرت فرض اہم واعظم ہے او رہر موذی کو مسجد سے نکالنا بشرط استطاعت واجب بلکہ اگرچہ صرف زبان سے ایذا دیتاہو خصوصا وہ جس کی ایذا مسلمانوں میں بدمذہبی پھیلانا اور اضلال واغواہو ان کی سند میں وہی احادیث وروایات کہ سائل فاضل نے ذکرکیں کافی ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۱۳،۲۱۷:    ازاسٹیشن بھوجی پورہ آر۔کے۔آر مسئولہ محمد صدیق دکاندار سگریٹ وبساط خانہ                 ۲۸ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص امامت کرتاہے اور پڑھالکھا بھی ہے،لڑکوں کو پڑھاتابھی ہے کچھ مسئلہ مسائل بھی جانتاہے اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کہتاہے بریلی میں جو جلسہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۲۰ ء کو خلافت اسلامیہ کے نام سے ہوا جس میں شوکت ومحمد علی و مولانا ابولکلام آزاد ومسٹر گاندھی وغیرہ نے تقریریں کیں اس جلسہ میں وہ شریك ہوا،اس جلسہ کی وہ بہت تعریف کرتاہے اور کہتاہے کہ:

(۱)اس جلسہ میں بہت اچھا بیان ہوا اس جلسہ میں علماء تھے اس میں مکہ شریف مدینہ شریف اور عر ب شریف سے ترکوں کی خلافت چلے جانے اور چھن جانے کے حالات بیان ہوئے اور یہ بھی بیان ہوا کہ ہندوؤں کی دوستی کرنا قرآن پاك سے ثابت ہے اور ان کے بیانات کا جلسہ کے لوگوں پر بہت اثر ہوا اکثر روتے تھے ساری خلقت ہزاروں آدمیوں کاجماؤ تھا،ہندو بھی شریك تھے اور مسلمانوں کا ساتھ دے رہے تھے،سب ایکہ کے ساتھ کارروائی ہورہی تھی،اوریہ بھی کہتا تھاؤ کہ

(۲)انگریزوں سے دوستی اور ان کی نوکری اور ان کے اسکولوں میں پڑھنے کی اور اسلامی مدرسے کھولنے کی منادی ہوگئی،یہ بھی کہتاہے کہ

(۳)بریلی کے اعلٰیحضرت نے فتوٰی دیا ہے کہ ترکوں کی خلافت صحیح نہیں ہے اور یہ بھی کہتاہے کہ اعلٰیحضرت نے فتوٰی دیا ہے کہ

(۴)جو کوئی جلوس وجلسہ خلافت میں جائے گا اس کی بیوی نکاح سے باہر ہوجائے گی وہ کافر ہوجائے گا،جب دیوبند کی بابت سوال کیا گیا تو کہتاہے کہ

(۵)میں نہ اس کا مریدہوں اورنہ برا کہتاہوں دیوبند کے مدرسہ کی تعریف کرتاہے،بہشتی زیور


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ باب المرتد نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن