دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مانا جائے یانہیں،ا ور بی بی عمرو کی ہندو کے ہمراہ میلہ رام لیلا کو جائے شریعت سے اس کانکاح جائزرہایانہیں؟

الجواب:

میلا،میں جانا توحرام ہی ہے اگرچہ اس سے نکاح نہ کیا جائے اور کفار کے لئے جھوٹی گواہی دینی اور وہ بھی ایسی ناپاك بات میں، اور اس کے سبب مسجد کی توہین کرانی قریب بہ کفرہے اگرچہ اس پر کفر مطلق کا حکم نہ بھی ہو،مگر جب وہ دیوبندیوں کا معتقد ہے تو اسی قدر اس کے کفر کے لئے کافی ہے،فتوٰی علمائے حرمین شریفین میں دیوبندیوں کی نسبت ہے:

من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر [1]۔

جوان کے کافرہونے اوران کے عذاب کے بارے میں شك کرے وہ بھی کافرہے۔

بہرحال عمرو کی عورت اس کے نکاح سے باہر ہے،اور اس سے میل جول حرام ہے،اور اسے برادری سے خارج کرنا فرض،مگر جب اسلام لائے اوراپنے کفر اور ان کبائر سے توبہ کرے،اور دیوبندیہ و دیگر وہابیہ وجملہ کفا ر کو کافر مانے اس وقت برادری میں شامل کیاجاسکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۷:            از شہر محلہ سوداگراں مسئولہ احسان علی صاحب طالب علم                             ۱۸ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید معاذاﷲ یہ کہے کہ میں عیسائی یاوہابی یا کافر ہوجاؤں گا،نام ایك فرقہ کا لیا آیا وہ انھیں میں سے ہوگا یانہیں؟ یایہ کہے کہ جی چاہتاہے کہ غیر مقلد ہوجاؤں یا یہ کہے کہ غیرمقلد ہونے کا جی چاہتاہے،یہ قول کیسا ہے،اگرچہ کسی کو چھیڑ نے یا مذاق کی غرض سے کہے،بینوا توجروا

الجواب:

جس نے جس فرقہ کا نام لیا اس فرقہ کا ہوگیا مذاق سے کہے یا کسی دوسری وجہ سے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۸ تا ۲۱۲:  از قصبہ تلہر ضلع شاہجہانپور محلہ ہندوپٹی مسئولہ ضیاء الدین صاحب                                ۱۸ صفر ۱۳۳۹ھ

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم۔

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام ادام فیضہم المولی العلام ان مسائل میں،بینوا توجروا


 

 



[1] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن