30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ"[1]" مَتٰعٌ قَلِیۡلٌ ۟ ثُمَّ مَاۡوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمِہَادُ ﴿۱۹۷﴾ "[2] قُلْ آٰللہُ اَذِنَ لَکُمْ اَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُوۡنَ ﴿۵۹﴾ "[3] وَ یۡلَکُمْ لَا تَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ کَذِبًا فَیُسْحِتَکُمْ بِعَذَابٍ ۚ وَقَدْخَابَ مَنِ افْتَرٰی ﴿۶۱﴾ "[4]
|
بھلا نہ ہوگا،تھوڑا برتنا ہے،ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی برا بچھونا،کیا اﷲ نے اس کی تمھیں اجازت دی ہے یا اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہو،تمھیں خرابی ہو اﷲ پر جھوٹ نہ باندھو وہ تمھیں عذاب سے ہلاك کردے اور بیشك نامراد رہا جس نے جھوٹ باندھا۔(ت) |
قربانی گاؤ کی حلت اور مجالس اعیادہنود میں شرکت کی حرمت دونوں ضروریات دین میں سے ہیں جو اسے حرام یاحلال کہے وہ اﷲ ورسول پرافتراء کرتاہے اوربحکم قرآن اس کا ٹھکانا جہنم ہے اورحکم کفر اس پر لازم والزم۔
|
" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[5] نسأل اﷲ العفو والعافیۃ ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اب جاناچاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔(ت) اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس طرح چھٹکارا پائیں گے،ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت مانگتے ہیں،اﷲ تعالٰی بلند و عظیم کی طاقت وتوفیق کے بغیر انسان نہ برائی سے پھر سکتاہے اور نہ نیکی بجالا سکتاہے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۲۰۶: از قصبہ حافظ گنج ضلع بریلی مسئولہ عبداﷲ رضوی عرف چھنگے ۱۳صفر ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قصبہ حافظ گنج میں ہندوؤں کی جل بہار اٹھتی تھی مگر اب کی مرتبہ مسجد کے قریب کے راستہ سے گزرنا چاہا تھا تمام اہلسنت وجماعت نے کہاکہ ہماری مسجد کے سامنے سے نہیں نکلتی ہے،عمرو نے جودیوبند کو اپنا پیشوا مانتاہے ہندوؤں کے ہمراہ ہوکر تھا نہ میں کہہ دیاکہ مسجد کے سامنے سے نکلتی ہے اس حالت میں عمرو برادری کے قابل ہے مسلمان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع