30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حلال شرعی بناسکتاہے یانہیں؟ جیسے کہ گائے کی قربانی مشروع اور مباح شرعی ہے کیا اس کوکوئی لیڈر قوم ممنوع شرعی کراسکتاہے،ہنود کی مجالس اعیاد میں شرکت جو ممنوع اور حرام شرعی ہے کیا لیڈروں کی رائے سے وہ شرکت جائز اور حلال ہو سکتی ہے یانہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
یہ دین پاك اﷲ واحد قہار نے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرتمام جہان کے لئے قیامت تك کے واسطے اتاراہے۔
|
" تَبَارَکَ الَّذِیۡ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوۡنَ لِلْعٰلَمِیۡنَ نَذِیۡرَۨا﴿۱﴾ۙ"[1]" قُلْ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللہِ اِلَیۡکُمْ جَمِیۡعَۨا"[2] |
بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندہ پر جو سارے جہان کو ڈر سنانے والا ہو،تم فرماؤ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اﷲ کا رسول ہوں۔(ت) |
اور ان سے نبوت کا دروازہ بند فرمادیا،محال ہے کہ ابدالآبادتك اب کوئی جدید نبی ہو۔
|
" وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪ "[3] |
ہاں اﷲ کے رسول ہیں،اور سب نبیوں میں پچھلے،اوراﷲ سب کچھ جانتاہے۔(ت) |
محال ہے کہ ان کی کتاب کا ایك حرف یا ان کی شریعت کاکوئی حکم کبھی بدل سکے
|
" لَّا یَاۡتِیۡہِ الْبٰطِلُ مِنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ لَا مِنْ خَلْفِہٖ ؕ تَنۡزِیۡلٌ مِّنْ حَکِیۡمٍ حَمِیۡدٍ ﴿۴۲﴾ [4] |
باطل کو اس کی طرف راہ نہیں،نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے،اتارا ہوا ہے حکمت والے سب خوبیوں سراہے کا۔ |
ان کی شریعت کے کسی حلال کو جو حرام بتائے یا کسی حرام کو حلال بتائے وہ حلال حرام یا حرام حلال تونہ ہوجائے گا بلکہ یہی کہنے والا الٹا کافر ہوجائے گا۔
|
" وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ |
اورنہ کہو اسے جو تمھاری باتیں جھوٹ بیان کرتی ہیں یہ حلال ہے اوریہ حرام ہے کہ اﷲ پر جھوٹ باندھو،بیشك جو اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع