دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

نازاں،مشرکوں کی تعظیم کہ سخت مخالفت قرآن عظیم ہے اعلان کے ساتھ ہورہی ہے ان کی جے پکاری جاتی ہے،انھیں اپنی مزعوم حاجت دینیہ میں پیشوا ورہنما بنایا جاتاہے آیات واحادیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کی جاتی ہے،مشرکوں کو مساجد میں لے جاکر مسلمانوں کا واعظ بنایا جاتاہے مشرك کی ٹکٹکی کندھوں پراٹھاکر مرگھٹ تك لے گئے اس کے لئے دعائے مغفرت ونماز جنازہ کے اشتہار دئے جو صریح کفرہے،صاف کہہ دیا کہ آج تم نے اگر اپنے ہندوبھائیوں کو راضی کرلیا تو اپنے خدا کو راضی کرلیا اوریہ کہ خدا کی رسی مضبوط تھامنے سے اگرچہ دین نہ ملے دنیا تو ضرور ملے گی،علانیہ چھاپ دیا کہ ہم ایسا مذہب بنانے کی فکر میں ہیں جو ہندومسلم کا امتیاز موقوف کردے گا او ر سنگم وپریاگ کو مقدس علامت بنائے گا،یہاں اس قول کے معنی کھلے جو خدا کی رسی کی نسبت کہاتھا،حبل اﷲ قرآن عظیم ہے محال ہے کہ اسے مضبوط تھامنے سے دین نہ ملے،مگریہ دین جو معابد کفار کو مقدس بنائے او رمسلم وکافر کا امتیاز اٹھائے البتہ قرآن عظیم سے نہیں مل سکتا،قرآن عظیم تو اس کا بیخ کن ہے۔

" اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلٰمُ۟"[1]" وَمَنۡ یَّبْتَغِ غَیۡرَ الۡاِسْلٰمِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقْبَلَ مِنْہُۚ وَہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیۡنَ﴿۸۵"[2]۔

بیشك اﷲ کے نزدیك سچا دین صرف اسلام ہے۔ا ور جو اسلام کے سوا کوئی بھی دوسرا دین چاہے وہ ہرگز قبول نہ ہوگا اور وہ شخص آخرت میں زیاں کاررہے گا۔

لہذا تصریح کردی کہ قرآن عظیم کو مضبوط تھامنے سے اگرچہ دین نہ ملے اور کہاں تك ان کے افعال و اقوال ذکر کئے جائیں جن کے دل اﷲ نے الٹ دئے اور آنکھیں پلٹ دیں فسبحن مقلب القلوب والابصار(پاك ومنزہ ہے وہ ذات جو دلوں اور آنکھوں کو پلٹ دیتی ہے۔ت)باقی امور تحریم تعظیم مشرکین وغیرہ بار ہا بیان ہوچکے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۵:از لاہور بازارکٹرہ کالج شرونوالہ مسئولہ خادم اسلام ملامحمد بخش حنفی چشتی سابق منیجر اخبار ہنر          ۹صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امر مشروع اور مباح شرعی کو کوئی شخص حرام شرعی اور ممنوع مذہبی بنانے کی طاقت رکھتاہے یانہیں؟ غیر مشروع پر کوئی شخص مشروع اور


 

 



[1] القرآن الکریم ۳/ ۱۹

[2] القرآن الکریم ۳/ ۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن