دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

الدنیۃ فی دیننا [1]ہمارے گروہ سے نہیں جو ہمارے دین کے معاملہ میں دبتی رکھنے دے کہ ان ضرورتوں اور ضرروں کے ہوتے ہوئے بیشك جو اس میں بے پروائی وچشم پوشی برتے گا اور حسب طاقت دین کی مدد نہ کرے گا اور شعار اسلام کو نقصان پہنچنے دے گا،روز قیامت سخت بازپرس میں پکڑا جائے گا اور اس کی جزایہ ہے کہ اﷲ تعالٰی قیامت میں اس کی شدید حاجت کے بوقت اسے بے یارومددگار چھوڑے،جیسا اس نے دین کی مدد سے منہ موڑا،قال اﷲتعالٰی" وَکَذٰلِکَ الْیَوْمَ تُنۡسٰی ﴿۱۲۶"[2]اس سے قیامت میں فرمایا جائے گا جیسا تونے دین کو بھلاد یا تھا تو ایسا ہی آج تو بھلادیا جائے گا کہ کوئی تیری خبر نہ لے گا،والعیاذباﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۸:                              از پرولیا ضلع مان بھوم مسئولہ خلیفہ محمد جان شب                          ۱۹ ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ترك گاؤ کشی یا ترك قربانی گاؤ مصلحت وقت سمجھ کر چھوڑ دیا جائے اس پر مذہبی نقصان ہے یانہیں؟

الجواب:

گاؤ کشی مباح قطعی ہے،مشرکین کی خاطر اسے بند کرنا مشرك کا بول بالا کرنا ہے،اور قربانی گاؤ شعار اسلام ہے،مشرکین کی خاطر اس کا بند کرنا حرام ہے،وھو تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹۹:                              از شہر بریلی صد ربازار مکان ۷۸۹ مرسلہ حافظ بنے خاں صاحب   مورخہ ۷ ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ

قربانی گاؤ کے متعلق ہمارے علمائے دین کیا فرماتے ہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ہندوستان میں قربانی گاؤ کاجاری رکھنا واجب ہے اور خوشنودی ہنود کے لئے اس کا بند کرنا حرام ہے،

" وَاللہُ وَرَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرْضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤْمِنِیۡنَ ﴿۶۲"[3]۔

اﷲ ورسول زیادہ اس سے مستحق ہیں کہ انھیں راضی کرو اگر تم مسلمان ہو۔

 


 

 



[1] صحیح بخاری باب الشروط فی الجہاد ۱/ ۳۸۰،مسند احمد بن حنبل فلم نعطی الدنیہ فی دیننا ۴/ ۳۳۰

[2] القرآن الکریم ۲۰/ ۱۲۶

[3] القرآن الکریم ۹/ ۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن