دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کہ مسلمانوں نے قشقے لگوائے۔رام لچمھن پر پھول چڑھائے،مشرك کی ٹکٹکی اپنے کندھوں پراٹھا کر اس کی جے بولتے ہوئے مرگھٹ میں لے گئے۔قرآن عظیم ایك ڈولے میں رامائن کی پوجاکراتے مندر میں لے گئے،ان کے بڑے لیڈر نے قرآن وحدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثارکردی،یہ فضائح کھلے ہوئے کفر نہیں رہے؟ مشرك سے اتحاد ہوکر یہ نتیجہ آپ ہی ضرور تھا،قرآن کریم میں صاف ارشاد فرمایا کہ تم میں جو ان سے دوستی رکھے گا،وہ سب انھیں میں سے ہے،آیہ کریمہ کا رڈ پر نہیں لکھی جاسکتی،ترجمہ اس کا یہی ہے،پھر کیونکر ممکن تھا کہ مشرکوں سے اتحاد کرنے والے مشرك نہ ہوجاتے یہ یہاں ہے،اور اگر سچے دل سے تائب ہوکر باز نہ آئے تو صحیح حدیثوں کا ارشاد ہے کہ ان کا حشر بھی بت پرستوں کے ساتھ ہوگا،مولٰی عزوجل اپنے غضب سے پناہ دے،ہدایت فرماکر دل نہ الٹے۔راہ دکھا کر آنکھیں نہ پلٹیں،اِحْفَظْنَا یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْابْصَارِ(اے دلوں اور آنکھوں کو بدلنے والے! ہماری حفاظت فرما۔ت)وھو تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۷:                             از لکھنؤ کنٹونمنٹ روڈ کوٹھی ۳۳ مسئولہ مولوی عبدالحمید            صاحب ۵ ربیع الاول ۱۳۳۹ھ

عالیجناب معلی القاب مولانا صاحب قبلہ ادام اﷲ برکاتہم،السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،آج کل اہل ہنود جگہ جگہ میونسپلٹی کے ذریعہ سے انسداد گاؤ کشی کی کوشش کررہے ہیں،چنانچہ فیض آباد،ہاتھرس اور شہر لکھنؤ میں ہندو ممبران میونسپلٹی نے اپنی زیادتی تعداد کی وجہ سے تمامی مسلمانوں ممبروں کے خلاف انسداد گاؤ کشی کا قانون پاس کردیا ہے،اگر خدانخواستہ گاؤ کشی قانونا ممنوع قرار دی گئی تو عام مسلمانوں کو صرف اسی قدر نہیں کہ روز مرہ کی زندگی میں ان کو سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ تقریبا تمام غیر مستطیع مسلمان جو تعداد میں نوے فیصدی سے بھی زائد ہیں ان سب کو عید الضحٰی میں قربانی کرنا بھی نصیب نہ ہو گا اس لیے کہ غریب مسلمان کسی طرح اس کی مقدرت نہیں رکھتے کہ وہ فردًا فردًا پندرہ بیس روپے کا بکراہرسال خرید سکیں،لہذا دریافت طلب یہ ہے کہ ایسے وقت میں عام مسلمانوں کو خاموشی اختیار کرنی چاہئے یا انسداد گاؤ کشی کے خلاف ان کو بھی امکانی جدوجہد کرنی چاہئے،اور مذہبًا ان پر کیا واجب ہے؟

یہ ایك استفتاء ہے جس کا جواب براہ کرم وبرائے خد ا ورسول اکرم(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)جلد تر عطا فرمائیں تاکہ مسلمانوں کے عام جلسہ میں جو کہ صرف پانچ چھ یوم میں ہونے والا ہے آنجناب کا شرعی حکم پھر سب کو پڑھ کر سنادیا جائے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن