30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیغمبر علیہ السلام یا اپنے دیگر بزرگوں کی طرف سے قربانیاں کیا کرتے تھے چونکہ یہ بلاضروت ہے اس لئے ان کو امداد نہ دی جائے،اور یہ بھی خیال ہے کہ قربانی ہی پر کیا منحصر ہے،بلکہ جملہ شادی وغمی وغیرہ وغیرہ میں گائے ذبح نہ کی جائے،بجائے اس کے بکری وغیرہ کا گوشت استعمال کیا جائے،اور رائے بریلی میں اس امر کا تجربہ بھی ہوچکا ہے کہ جن مقامات میں گائے کی قربانیاں ہوا کرتی ہیں اس جگہ ایك سال قربانی نہ ہونے سے پھر آئندہ سال اس جگہ قربانی میں سخت رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے، اور نہیں ہوسکتی،چنانچہ اس کی نظیرموجود ہے،اس موقع پر کسی قانون دان لیڈر کو حِس تك نہیں ہوتی کہ اس کو بمقتضائے قانون جاری کرادیوے،بلکہ فتنہ وفساد کے الفاظ سے مرعوب کرکے غرباء کو خاموش کردیا جاتاہے۔لہذا امور ذیل دریافت طلب ہیں:
(۱)قوم ہنود کی ہمدردی گزشتہ وآئندہ کے صلہ میں اور باہمی اتحاد قائم رکھنے کی غرض سے گائے کی قربانی ترك کردینا شرعا جائزہے یا ناجائز؟
(۲)اور ان لوگوں کے وعدہ موہومہ مذکورہ پر بھروسہ کرناچاہئے یانہیں؟ اور ان کے فراہم کردہ چندہ سے امداد لے کر اپنی طر ف سے وجوبا خواہ استحبابا قربانی کرنا درست ہوگا یانہیں؟
(۳)ان لوگوں کے فراہم کردہ چندہ سے جس میں شبہ قوی ہے کہ رقوم ہنود بھی شامل ہوں گی قربانی کرنا جائز ہوگا یاناجائز؟
(۴)فی الواقع اگر مولوی عبدالباری صاحب وغیرہ کا اس کے متعلق فتوٰی ہوچکا ہے اس پر عمل کرناچاہئے یا نہیں؟
(۵)اور ایسے محرکین کی کمیٹی میں شرکت کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور اس کے محرك اور مرتکب عنداﷲ ماجور رہوں گے یا گنہ گار؟
(۶)گائے بھیڑ بکری اونٹ وغیرہ میں منجانب شریعت مختار ہونا،اس کے کیا معنی ہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
(۱)گائے کی قربانی شعار اسلام ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ"[1] |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:قربانی کے اونٹ اور گائے ہم نے تمھارے لئے اﷲ کی نشانیوں میں سے بنائے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع