30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتاہے:
|
" وَ مِنَ الۡاِبِلِ اثْنَیۡنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیۡنِ ؕ قُلْ ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَیَیۡنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیۡہِ اَرْحَامُ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ؕ"[1] |
اونٹ میں سے دو،ا ور گائے میں سے دو تم فرماؤ کیا اﷲ نے اونٹ اور بیل حرام کئے ہیں،یا اونٹنی اور گائے یا بوتا اوربچھڑا۔ |
یعنی ان میں سے کچھ حرام نہ فرمایا،سب تمھارے لئے حلال ہیں،اور خاص عبادت قربانی کے لئے فرماتاہے:
|
" وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ "[2] |
قربانی کے اونٹ اور گائے ہم نے تمھارے لئے اﷲ کی نشانیوں سے بنائے۔ |
خصوصا ہندوستان میں کہ یہاں تو بالخصوص گائے کی قربانی واجبات شرعیہ سے ہے جیسے ہم نے اپنے رسالہ"انفس الفکر فی قربان البقر"میں بدلائل واضحہ ثابت کیا ہے،خوشی ہنود کے لئے اس سے باز رہنے والا بلاشبہ بدخواہ اسلام ومسلمین ہے،دشمنان دین سے دوستی کرنے والا دشمن دین ہوتاہے،اور روز قیامت ان کے ساتھ ایك رسی میں باندھا جاتاہے،
|
قال تعالٰی" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: جو تم میں سے ان سے دوستی رکھے وہ انھیں میں سے ہے۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: المرء مع من احب [4]آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھے۔اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم : انت مع من احببت [5]تو اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ دوستی رکھے۔اور ایك حدیث میں ہے قسم کھاکر ارشادفرمایا:
|
مااحب رجل قوما الاحشرہ اﷲ فی زمرتہم [6] اوکما قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
جو کسی قوم کے ساتھ دوستی رکھے گا ضرور اﷲ تعالٰی انھیں کے ساتھ اس کا حشر کریگا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع