دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مبین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسلمانوں کے ایك گروہ نے دوسرے مسلمانوں کی ایذا دہی اورتکلیف رسانی کے لئے ہندوؤں ا ور آریوں سے عقد محبت اور بھائی بندی مضبوط کیا،اور کافروں کے دباؤ سے محض ان کی خوشنودی اوراپنی غرض حاصل کرنے کے لئے علی الاعلان پنچایت میں کہہ دیا کہ ہم گائے کی قربانی ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ گائے کی قربانی کہیں نہیں آئی ہے۔اب استفسار یہ ہے کہ گروہ مذکور اس عقد سے موافق آیہ ربانی:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَاتَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمْ وَ اِخْوٰنَکُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الۡاِیۡمٰنِ ؕ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳"[1]

اے ایمان والو اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان پر کفرپسند کریں اور تم میں جوکوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں۔(ت)

اور حدیث رسول: من تشبہ بقوم فہو منہم [2](جو کسی قوم کی مشابہت اخیتار کرے گا وہ انھیں میں سے ہوگا۔ت)خواہ تشبہ اعتقادیات میں ہو یا عملیات میں،یادونوں میں کافرہو ایا نہیں؟ علاوہ ازیں مسلمانوں کی ضد میں اپنے کئے پر جم جانے اور برتقدیر گناہ کبیرہ ہونے کے اس پر اصرار کرنے سے کافر ہوایانہیں؟ اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے،اور علماء کی شان میں کلمات بد کہنے،اور شریعت محمدیہ کی توہین سے یہ لوگ کافرہوئے ہیں یانہیں؟

الجواب:

صورت مستفسرہ میں وہ لوگ سخت اشد اخبث اشنع کبیرہ کے مرتکب ہیں گائے کی قربانی بلا شبہ قرآن عظیم سے ثابت ہے،جواز کے لئے تو آیات کثیرہ ہیں۔مثلا:

قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُکُمْ اَنْ تَذْبَحُوۡا بَقَرَۃً ؕ"[3]۔

اﷲ تعالٰی کا ارشاد مبارك ہے: بیشك اﷲ تعالٰی تمھیں حکم دیتاہے کہ گائے ذبح کرو۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۲۳

[2] سنن ابوداؤد با ب فی لبس الشہرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۳،مسند احمد بن حنبل مروی از عبداﷲ بن عمر دارالفکر بیروت ۲/ ۵۰

[3] القرآن الکریم ۲/ ۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن