30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں کہ کسی کتابی کافر سے قربانی کا ذبح کرانا مکروہ ہے اگرچہ کتابی کا ذبیحہ جائزہے،تنویر الابصار میں ہے:کرہ ذبح الکتابی [1](کتابی کا ذبیحہ مکروہ ہے۔ت)ردالمحتار میں ہے:
|
لانھا قربۃ ولاینبغی ان یستعان بالکافر فی امور الدین [2]۔ |
کیونکہ یہ عبادت ہے اور دینی امور میں کافر سے مدد لینا مناسب نہیں۔(ت) |
امام نسفی کافی میں فرماتے ہیں:
|
امرالمسلم کتابیا بان یذبح اضحیۃ جاز،لانہ من اھل الذبائح والقربۃ عــــــہ ابانابتہ ونیتہ ویکرہ لان ھذا من عمل القرب وفعلہ لیس بقربۃ [3]۔ |
مسلمانوں نے کسی کتابی کافر کو قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کاحکم دیا توجائز ہے کیونکہ کتابی لوگ ذبح کے اہل ہیں۔(ت) |
تو مشرك سے مسلمان مجاہدوں کے لئے چندہ لے کر اس کی نگاہ میں اسلام کومعاذاﷲ محتاج وذلیل ٹھہرانے کے لئے اس کے مذہب باطل کو اپنے دین پر فتح دینا اور اسلام کا ایك بڑا شعار بندکردینا اسی کا کام ہوسکتاہے جو سخت احمق اور اسلام کانادان دوست یاصریح منافق اور اسلام کا چالاك دشمن ہو،والعیاذ باﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۸: مسئولہ حافظ خورشید علی صاحب از مدرسہ خیر المعاد رہتك ۱۳ جمادی الاولٰی ۱۳۳۲ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی نبیہ الکریم۔
|
اللہم" رَبَّنَا لَا تُزِ غْ قُلُوۡبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیۡتَنَا وَہَبْ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحْمَۃًۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الْوَہَّابُ﴿۸﴾"[4]۔ |
اے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تونے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطاکر،بیشك تو ہے بڑا دینے والا۔(ت) |
عــــــہ: کافی سے مقابلہ نہ ہوسکا اس لئے یہاں کا کچھ لفظ رہ گیا ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع