30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خود گائے کی قربانی کی،اور مسلمانوں کو ایك ایك گائے کی قربانی میں سات سات آدمیوں کے شریك ہونے کا حکم فرمایا،مذہب اسلام میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے احکام کی چھ کتابیں زیادہ مشہور ہیں جنھیں صحاح ستہ کہتے ہیں،ان سب کتابوں میں یہ مضمون صراحۃً موجود ہے،صحیح بخاری شریف میں حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا:
|
ضحٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن نسائہ بالبقر [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی بیبیوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔ |
صحیح بخاری وصحیح مسلم وسنن ابی داؤد میں حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ:
|
امرنا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان نشترك فی الابل والبقر کل سبعۃ منافی بدنۃ [2]۔ |
ہمیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے حکم دیاکہ اونٹ اور گائے ہر بدنہ میں سات سات آدمی شریك ہوجائیں۔ |
صحیح مسلم شریف میں انھیں سے روایت ہے:
|
اشترکنامع النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الحج والعمرۃ کل سبعۃ فی بدنۃ فقال رجل لجابر أیشترك فی البقر مایشترك فی الجزور،فقال ماھی الا من البدن [3]۔ |
حج وعمرہ میں ہم نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ قربانی کے ایك ایك ڈیل دار جانور میں سات سات آدمی شریك ہوئے،کسی نے جابررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے پوچھا کیا گائے کی قربانی میں بھی اتنے ہی شریك ہوسکتے ہیں جتنے اونٹ میں،فرمایا: گائے بھی تو بدنہ ہی میں داخل ہے، |
ترمذی ونسائی و ابن ماجہ میں عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:
|
قال کنا مع النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ |
ہم نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ ایك سفر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع