30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدَی اللہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقْتَدِہۡ ؕ"[1] |
یہ وہ لوگ ہیں جنھیں اﷲ نے ٹھیك راستے چلایا تو توانھیں کی راہ چل۔ |
اس آیت سے معلوم ہواکہ اگلے انبیاء کی شریعت میں جو کچھ تھاوہی ہمارے لئے بھی ہے جب تك ہماری شریعت منسوخ نہ فرمادے،تو گائے کی قربانی کرنے کی ہمیں اجازت یوں بھی ثابت ہوئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اﷲ تعالٰی کے حکم سے گائے کاذبح کیا جانا آج کا نہیں بلکہ اگلی شریعتوں سے چلا آتاہے۔تفسیر مذکور فرمائشی نولکشور جلد اول کے ص ۱۷ سطر اخیر وص ۱۸ سطرا ول میں اسی حکم الہٰی ذبح گاؤ کی حکمت یوں لکھی:"اس کے ذبح کرنے میں نکتہ یہ تھاکہ گئوسالہ پرستوں کی سرزنش ہو،انھیں دکھا دیاکہ جسے تم نے پوجا وہ ذبح کرنے کے قابل ہے،عبادت اور مدح کے لائق نہیں [2]"
(۴)ان سب کے علاوہ اگر فرض کیجئے کہ قرآن مجید میں گائے اور قربانی کانام تك نہ آیا ہو تا جب بھی گائے کی قربانی قرآن مجید سے بخوبی ثابت تھی،قرآن مجید نے مذہب اسلا م کی بنیاد صرف انھیں احکام پر نہیں رکھی جس کاخاص خاص بیان قرآن مجید میں آچکا،بلکہ خود قرآ ن مجید نے اپنے احکام اورنبی کے ارشادات دونوں پر بنائے اسلام رکھی،اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[3] |
جو کچھ رسول تمھیں دے وہ لو،او رجس سے روکے اس سے بچو۔ |
اور فرماتاہے:
|
" مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ "[4]۔ |
جس نے رسول کی ا طاعت کی اس نے اﷲ کی اطاعت کی۔ |
اور فرماتاہے:
|
" وَمَا یَنۡطِقُ عَنِ الْہَوٰی ؕ﴿۳﴾ اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوۡحٰی ۙ﴿۴﴾"[5] |
یہ نبی اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتا وہ صرف خدا کا حکم ہے جو اسے بھیجا جاتاہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع