دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

چھاپی،بیچی،اس کی جلد دوم طبع ششم سطر اخیر ص ۷۹ وسطر اول ص ۸۰ میں آیت کے ان لفظوں کا ترجمہ یوں لکھا:" وَالْبُدْنَ اور اونٹ اور گائے جو قربانی کے واسطے ہانکے لیے جاتے ہیں" جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ"کردیا ہم نے انھیں،یعنی ان کے ذبح کو تمھارے واسطے مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ دین الہٰی کے نشانیوں میں سے"[1]اور بیشك ہم حنفی مذہب والوں کے تینوں امام یعنی امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف اور امام محمد رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم اور ان کے سب پیروؤں کا یہی مذہب ہے بُدنہ یعنی قربانی کے ڈیل دار جانور میں اونٹ اور گائے دونوں داخل ہیں۔انھیں اماموں کا مذہب ہندوستان کے تمام شہروں میں رائج ہے،اور یہاں انھیں کے مذہب پر فتوٰی وعمل ہوتاہے،ہدایہ،درمختار،قاضی خاں،عالمگیری وغیرہا مشہور کتابیں اسی مذہب کی ہیں،درمختار میں ہے:

بدنۃ ھی الابل والبقر سمیت بہ لضخامتھا [2]۔

بدنہ اونٹ اور گائے ہے،ان کے ڈیل دار ہونے کے سبب ان کا یہ نام ہوا۔

ہدایہ میں ہے:

البدنۃ ھی الابل والبقر،قال الشافعی من الابل لنا ان البدنۃ تنبئ عن البدانۃ وھی الضخامۃ وقد اشتر کا فی ھذا المعنی ولھذا یجزئ کل واحد منہما عن سبعۃ [3] اھ ملخصا۔

اونٹ اورگائے دونوں بدنہ ہیں۔شافعی نے کہا اونٹ،ہماری دلیل یہ ہے کہ بدنہ ڈیل دار ہونے سے خبر دیتاہے،اوراس بات میں اونٹ اور گائے براربرہیں،اس لئے وہ دونوں سات آدمیوں کی طرف سے کفایت کرتے ہیں۔

فتاوٰی عالمگیری میں ہے: البُدن من الابل والبقر [4] بُدنہ اونٹ اور گائے دونوں سے ہے،اوریہ مضمون حدیث سے بھی ثابت ہے کہ عنقریب مذکور ہوگی۔

(۲)اﷲ تعالٰی اسی رکوع کے شروع میں فرماتاہے:

" وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنۡسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللہ

اورہر گروہ کےلئے ہم نے مقررکردی قربانی کہ اﷲ کا

 


 

 



[1] تفسیر قادری آیۃ والبدن جعلنہا لکم کے تحت نولکشور لکھنؤ ۲/ ۷۹،۸۰

[2] درمختار کتاب الاضحیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۱

[3] الہدایۃ فصل مایتعلق بالوقوف المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱/ ۳۷۔۲۳۶

[4] فتاوٰی ہندیۃ الباب السادس عشر فی الہدی نورانی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن