دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

آدمیوں کا رزق،اور گورنمنٹی خزانے کے لئے لاکھوں کامحصول،یہ سب امو ر یکسر بندہوجائیں گے،اورملك کی رفاہ وآسائش میں عام انقلاب واقع ہوگا،جس کا ضرر نہ صرف مسلمانوں کو ہوگا بلکہ تمام اقوام کوپہنچے گا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۸۶:                             از مجلس دادخواہی مسلمانان بریلی                                 ربیع الاول شریف ۱۳۱۲ھ

دعوٰی قربانی کے جواب میں ہنود نے اپنا یہ بیان پیش کیا ہے کہ قرآن شریف میں اس فعل کی اجازت نہیں،بنیاد مذہب مدعی کی اوپر قرآ ن شریف کے ہے،کتاب مذکور میں قربانی گاؤ کی ہدایت نہیں کرتا ہے،مدعی خلاف اس کے بحیلہ مذہب بغرض دل دکھانے مذہب ہنود کے جس کی دھرم شاستر میں سخت ممانعت ہے یہ فعل خلاف استحقاق کرنا چاہتاہے فقط،چونکہ یہ بیان ان کا متعلق قرآن شریف ومسائل مذہب کے ہے،لہذا علماء کی خدمت میں استفتاء ہے کہ آیا یہ بیان ہنود صحیح ہے یا غلط؟

الجواب:

بیان ہنود سراسر غلط ہے۔مسلمانوں کی آسمانی کتاب قرآن مجید اورہمارے سچے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ارشادات سے قربانی گاؤ کی اجازت بخوبی ثابت ہے:

(۱)اﷲ تعالٰی قرآن مجید کے سترھویں پارہ،بائیسویں سورہ حج کے پانچویں رکوع میں فرماتاہے:

" وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ لَکُمْ فِیۡہَا خَیۡرٌ ٭ۖ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیۡہَا صَوَآفَّ ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوۡبُہَا فَکُلُوۡا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ؕ کَذٰلِکَ سَخَّرْنٰہَا لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿۳۶﴾ "[1]۔

اور قربانی کے ڈیل دارجانوروں کو کیا ہم نے تمھارے لئے اﷲ کی نشانیاں تمھارے لئے،ان میں بھلائی ہے،تو اﷲ کانام لو ان پر کھڑے ہوئے،پھر جب ان کی کروٹیں گرجائیں توخود کھاؤ، اورصبر سے بیٹھنے والے اورمانگنے والے کوکھلاؤ،یو ہیں ہم نے ان جانوروں کو تمھارے بس میں کردیا ہے کہ تم احسان مانو،

قربانی کے ڈیل دار جانور اونٹ اور گائے ہیں،تفسیر قادری جو ہنود کے ایك معزز رئیس منشی نولکشور سی آئی ای نے اپنی فرمائش سے منجا نب مطبع تصنیف کرائی اور داخل رجسٹری کراکراپنے مطبع میں چھ بار


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن