دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

فی الواقع گاؤکشی ہم مسلمانوں کا مذہبی کام ہے جس کاحکم ہماری پاك مبارك کتاب کلام مجید رب الارباب میں متعدد جگہ موجودہے،اس میں ہندوؤں کی امداداوراپنی مذہبی مضرت میں کوشش اورقانونی آزادی کی بندش نہ کرے گا مگروہ جو مسلمانوں کا بدخواہ ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُکُمْ اَنْ تَذْبَحُوۡا بَقَرَۃً ؕ"[1] شرائع من قبلنا اذا قصہا اﷲ تعالٰی علینا من دون انکار شرائع لنا [2] (ملتقطا)کما نص فی کتب الاصول۔

بیشك اﷲ تمھیں حکم دیتاہے کہ گائے ذبح کرو۔(ت)ہم سے پہلی شریعتوںکوجب اﷲ تعالٰی بیان فرماکر منع نہ فرمائے تو وہ ہماری شریعت ہوجاتی ہے۔(ملتقطا)جیسا کہ کتب اصول میں منصوص ہیں۔(ت)

زراعت کے بہانے سے ہنود ہماری مذہبی رسم میں نہ صرف دست اندازی بلکہ اس کا پورا انسداد چاہتے ہیں،اور طرفہ یہ کہ اس پر مذہبی آزادی سے استناد کرتے ہیں،کیا مذہبی آزادی کے یہ معنی ہیں کہ ایك فریق کے خیالات کوکامیاب کرنے کےلئے دوسرے فریق کی دینی مذہبی رسوم بندکردی جائیں،ہندوستان میں روزانہ ہزاروں گائے ذبح ہوتی ہیں آج تك زراعت کو کون سانقصان پہنچا جو آئندہ پہنچنے کی امید ہو،قدرت کا قاعدہ ہے کہ جس چیزکی مانگ زیادہ ہوتی ہے اسے زیادہ پیدا فرماتی ہے،گاؤ کشی بندہونے سے زراعت کو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا سوااس کے کہ کھیت میں پڑ کر تیار کھیت کوکھا جانے والے اب دس ہیں تو جب سو ہونگے،ہاں گوشت کو نقصان عظیم پہنچے گا،مسلمان اور عیسائی بلکہ ہنودکی بعض اقوام بھی طبعی طورپر غذائے گوشت کے عادی ہیں،اسے بند کرکے صرف دال ساگ پر انھیں قانع کرنا ضرور ان کی عافیت میں خلل انداز ہوگا اور ہر گز ان کی صحت جسمانی ٹھیك نہیں رہ سکتی اور اس کے سوا عام حاجتوں کو سخت نقصان پہنچے گا،مثلا"جوتا"ہے،کیاہنود اس کے محتاج نہیں،کم لوگ ہیں کہ نری استرکاپہنتے ہوں،اور جب ادھوڑی استر کا بند ہوجائیگا توغرباء تو پہن ہی نہ سکیں گے اورامراء کے لئے چہار چند قیمت ہوجائے گی،او راس کے علاوہ ہزاروں کام جن پر چمڑے کے کارخانوں کی بنا ہے،اورلاکھوں روپے کی تجارت ہے اور ہزاروں


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ / ۶۷ 

[2] اصول البزدوی باب شرائع من قبلنا نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ۲۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن