دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

یہاں معظم نہیں،اگر یہ ممانعت بربنائے تعظیم ہے تو چاہئے کہ بخوشی بیلوں کے ذبح کی اجازت دیں،ورنہ ان کا صریح مکابرہ او رہٹ دھرمی ہے۔

باقی رہا سائل کا یہ کہنا کہ"اس فعل کے ارتکاب سے ثوران فتنہ وفساد ہو"ہم کہتے ہیں جن مواضع میں مثل بازار وشارع عام وغیرہما گاؤ کشی کی قانونًا ممانعت عــــــہ ہے وہاں جومسلمان گائے ذبح کرے گا البتہ اثارت فتنہ وفساد اس کی طرف منسوب ہوسکتی ہے اور قانونامجرم قرار پائے گا،اور اس امر کو ہماری شریعت مطہرہ بھی روانہیں رکھتی کہ ایسی وجہ سے مسلمانوں پر مواخذہے یا انھیں سزا ہونا بیشك توہین اسلام ہے جن کا مرتکب یہ شخص ہوا،نظیر اس کی سب وشتم آلہہ باطلہ مشرکین ہے کہ شرع نے اس سے ممانعت فرمائی،اگرچہ اکثر جگہ فی نفسہ حرج متحقق نہ تھا۔

" وَلَا تَسُبُّوا الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ فَیَسُبُّوا اللہَ عَدْوًۢا بِغَیۡرِ عِلْمٍ ؕ "[1]۔

اورانھیں گالی نہ دو جن کو وہ اﷲ کے سواپوجتے ہیں کہ وہ اﷲ کی شان میں بے ادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے۔(ت)

اورجہان قانونا ممانعت نہیں وہاں اگر ثوران فتنہ وفساد ہوگا تو لاجرم ہنود کی جانب سے ہوگا،اور جرم انھیں کا ہے کہ جہاں ذبح کرنے کی اجازت ہے وہاں بھی ذبح نہیں کرنے دیتے۔کیا ان کے جرم کے سبب ہم اپنی رسوم مذہبی ترك کرسکتے ہیں،یہ حکم بعینہٖ ایسا ہوا کہ کوئی شخص اعتبار سے کہے تمھارا مال جمع کرنا باعث ثوران فتنہ وفساد وایذا ئے خلق اﷲ ہے،کہ نہ تم مال جمع کرو نہ چورچرانے آئیں نہ وہ قیدوبند کی سخت سخت سزائیں پائیں،اس احمق کے جواب میں یہی کہا جائے گا کہ چوری چور کاجرم ہے،اس کے سبب ہمیں جمع مال سے کیوں ممانعت ہونے لگی،اور اگر ایسا ہی خیال ہنودکے فتنہ وفساد کا شرع ہم پرواجب کرے گی تو ہر جگہ ہنود کو قطعا اس رسم کے اٹھادینے کی سہل تدبیر ہاتھ آئے گی،جہاں چاہیں گے فتنہ وفساد برپا کریں گے اور بزعم جہال شرع ہم پر ترك واجب کردے گی،اوراس کے سوا ہماری جس رسم مذہبی کو چاہیں گے اپنے فتنہ وفساد کی پناہ پر بند کرادیں گے،اور یہی واقعہ ان کے لئے نظیر ہوجائے گا،ایسی صورت میں تم پر اپنی رسم کا ترك شرعا واجب ہوتاہے۔

عــــــہ: فی الحال یہی صورت حال ہے کہ مختلف حکومتوں نے اپنے اپنے صوبے میں ذبیحہ گاؤ کا مطلقًا خلاف قانون قرار دیا ہے لہذا باز رہا جائے۔۱۲ عبدالمنان


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۱۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن