دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

گائے کی؟ بینوا توجروا

الجواب:

واﷲ سبحنہ موفق الصدق والصواب،بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم،اللھم صل وسلم وبارك علی سیدنا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین،اللھم بك نستعین،

اصل مسئلہ کے جواب سے پہلے دو۲ امرذہن نشین کرنا لازم :

اول: یہ کہ ہماری شریعت مطہر اعلٰی درجہ حکمت ومتانت ومراعات دقائق مصلحت میں ہے،اور جوحکم عرف ومصالح پر مبنی ہوتاہے انھیں چیزوں کے ساتھ دائر رہتاہے،او راعصا روامصار میں ان کے تبدل سے متبدل ہوجاتاہے،اور وہ سب احکام احکام شرع ہی قرار پاتے ہیں،مثلا زمان برکت نشان حضور سرو عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں بوجہ کثرت خیر ونایابی فتنہ وشدت تقوٰی وقوت خوف خدا عورتوں پر ستر واجب تھا نہ حجاب،اورزنان مسلمین برائے نماز پنجگانہ مساجد میں جماعتوں کے لئے حاضر ہوتیں،بعدحضور کے جب زمانے کا رنگ قدرے متغیر ہواام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے فرمایا:

لوا ن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رأی من النساء مارأینا لمنعھن من المسٰجد کما منعت بنواسرائیل نسائھا [1]رواہ احمد وبخاری ومسلم۔

یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہمارے زمانے کی عورتوں کو ملاحظہ فرماتے تو انھیں مساجد جانے سے ممانعت کرتے جیسے بنی اسرائیل نے اپنی عورتوں کو منع کردیا تھا(اسے امام احمد وامام بخاری ومسلم نے روایت کیا۔ت)

جب زمانہ رسالت سے اور بُعد ہوا ائمہ دین نے جوان عورتوں کو ممانعت فرمادی،جب اور فساد پھیلا،علماء نے جوان وغیر جوان کسی کے لئے اجازت نہ رکھی،درمختار میں ہے:

یکرہ حضور من الجماعۃ ولو لجمعۃ وعید ووعظ مطلقا لوعجوزالیلا علی المذھب المفتی بہ لفساد الزمان [2]۔

رات کو عورتوں کا خواہ بوڑھی ہو ں جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے اور اگر جمعہ،عید اور وعظ کی مجلس ہو تو مفتی بہ مذہب میں مطلقًا مکروہ ہے زمانہ کے فساد کی وجہ سے۔(ت)

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مروی عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا دارالفکر بیروت ۶/ ۹۱،صحیح بخاری باب خروج النساء الی المساجد باللیل قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۰،صحیح مسلم باب خروج النساء الی المساجد قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۸۳

[2] درمختار باب الامامۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن