30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان یکون فعلہ مؤثرا فی باطنہم بخلاف الکفار [1]۔ |
اسے حق جانتے ہیں توضرور اپنے دل میں اس کے فعل سے متاثر ہوں گے بخلاف کفار، |
دیکھو امام نے کیا کیا اور تم کیا کر رہے رہو،کیوں اسلام و کفر ملاتے ہو:
ثالثا:حضرت امام رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا نام پاك لیتے ہوئے شرم چاہئے تھی،کیا امام توامام ان کے غلام ان کے درکے کسی کتے نے معاذ اﷲ مشرکوں سے مدد مانگی،کیا کسی مشرك کا دامن تھاما،کیاکسی مشرك کے پس روبنے،کیا مشرکوں کی جے پکاری،کیا مشرکوں سے اتحاد گانٹھا،کیا مشرکوں کے حلیف بنے،کیا ان کی خوشامدکے شعار اسلام بند کرنے میں کوشاں ہوئے،کیا قرآن عظیم وحدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کردی وغیرہ وغیرہ شنائع کثیرہ بہتر تن سے بیس ہزار فجار کا مقابلہ فرمایا۔امام کانام لیتے ہو تو کیا تم میں بہتر مسلمان بھی نہیں جب تیئس کروڑمشرکین تمھارے ساتھ ہوں گے اس وقت تم میں بہتر مسلمانوں کا عدد پورا ہوگا،قرآن کو پیٹھ دینے والو! کیوں امام کانام لیتے ہو،اسلام سے الٹے چلنے والو! کیوں مسلمانوں کو دھوکے دیتے ہو،دہلی میں فتوٰی چھاپ دیاکہ اس وقت جہاد واجب ہے بے سروسامانی کے جواب کوامام کی نظیر پیش ہوگئی اورحالت یہ کہ ذرا سی دھوپ سے بچنے کو گئوپتروں کی چھاؤں ڈھونڈھ رہے ہیں،کیا تم اپنے ہی فتوے سے نہ صرف تارك فرض ومرتکب حرام بلکہ راضی بہ غلبہ کفر وذلت اسلام نہ ہوئے،امام کا تو کل اﷲ پرتھا اور تمھارا اعتماد اعداء اﷲ پر،یقین جانوکہ اﷲ سچا،اﷲ کا کلام سچا" لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ "مشرکین تمھاری بدخواہی میں گئی نہ کریں گے وہ جھوٹا فتوٰی اوریہ پوچ بھروسا اور خادمان شرع پر الٹا غصہ کہ کیوں خاموش رہے کیوں سینہ سپر نہ ہوئے،یہ ہے تمھاری خیر خواہی اسلام یہ ہیں تمھارے دل ساختہ احکام،جن پرنہ شرع شاہد نہ عقل مساعد،مسلمان ہونے کا دعوٰی ہے تو اسلام کے دائرے میں آؤ،تبدیل احکام الرحمن و اختراع احکام الشیطان سے ہاتھ اٹھاؤ،مشرکین سے اتحاد توڑو،دیوبندیہ وغیرہم مرتدین کا ساتھ چھوڑو کہ جسے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا دامن پاك اپنے سایہ میں لے،دنیا نہ ملے نہ ملے دین تو ان کے صدقے میں ملے۔
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوۡا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِؕ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ |
اے ایمان والو! اسلام میں پورے داخل ہوجاؤ شیطان کے پس رو نہ ہو بیشك وہ تمھارا کھلا دشمن ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع