دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ارجع الی المکان الذی اقبلت منہ [1]"مجھے چھوڑو کہ میں مدینہ طیبہ واپس جاؤں،ابن سعد نے ابن زیاد کولکھا اس باروہ راضی ہواتھا کہ شمر مردود خبیث نے بازرکھا۔

(ز)عین معرکہ میں قتال سے پہلے فرمایا:

ایھاالناس اذکرھتمونی فدعونی انصرف الی مأمنی من الارض [2]۔

اے لوگو! جبکہ تم مجھے پسند نہیں کرتے توچھوڑو کہ اپنی امن کی جگہ چلا جاؤں۔

 اشقیاء نے نہ مانا،غرض جب سے برابر قصد عود رہا مگر ممکن نہ ہوا کہ منظور رب یونہی تھا،جنت آراستہ ہوچکی تھی اپنے دولھا کا انتظار کررہی تھی،وصال محبوب حقیقی کی گھڑی آلگی تھی تو ہر گز لڑائی میں امام کی طرف سے پہل نہ تھی ان خبیثوں ہی نے مجبور کیا،اب دوصورتیں تھیں یا بخوف جان اس پلید کی وہ ملعون بیعت قبول کی جاتی کہ یزید کا حکم ماننا ہوگا اگرچہ خلاف قرآن وسنت ہو۔یہ رخصت تھی ثواب کچھ نہ تھا قال تعالٰی:" اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالۡاِیۡمٰنِ"[3]۔مگر جو مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر برقرار ہو۔یا جان دے دی جاتی اور وہ ناپاك بیعت نہ کی جاتی،یہ عزیمت تھی اور اس پر ثواب عظیم،اور یہی ان کی شان رفیع کے شایان تھی،اسی کو اختیار فرمایا،اسے یہاں سے کیا علاقہ!

ثانیا بالفرض اس بے سروسامانی میں امام کی طرف سے پہل بھی سہی تو یہاں ایك فرق عظیم ہے جس سے یہ جاہل غافل، فاسقوں پر ازالہ منکر میں حملہ جائز اگرچہ یہ تنہا ہو اور وہ ہزاروں اور سلطان اسلام جس پر اقامت جہادفرض ہے اسے بھی کافروں سے پہل حرام جبکہ ان عــــــہ کے مقابلہ کے قابل نہ ہو،مجتبٰی و شرح نقایہ وردالمحتار کی عبارت گزشتہ:

ھذا اذا غلب علی ظنہ انہ یکافیہم والا فلا یباح قتالہم۔

یہ اس وقت ہے جب گمان غالب ہو کہ ان کے مقابلہ کے قابل ہے ورنہ ان سے لڑنا حلال نہیں۔(ت)

کے بعد ہے بخلاف الامر بالمعروف [4](امر بالمعروف کاحکم اس کے خلاف ہے۔ت) شرح سیر میں اس کی وجہ بیان فرمائی :

ان المسلمین یعتقدون مایأمربہ فلابد

امر بالمعروف میں مسلمانوں کو جو حکم دے گا وہ دل سے

 

عــــــہ: اور شرط قدرت تو دفاع بلکہ کسی فرض اسلامی سے کبھی منفك نہیں بنصوص قطعیہ واجماع امت مرحومہ۔

 



[1] الکامل فی التاریخ ذکر مقتل حسین دارصادر بیروت ۴/ ۵۴ و ۵۵

[2] تاریخ الطبری ثم دخلت سنۃ احدی وستین دارالقلم بیروت الجزء السادس ۶/ ۲۴۳

[3] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۰۶

[4] جامع الرموز کتاب الجہاد گنبد قاموس ایران ۴/ ۵۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن