دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَیۡکُمْ اَنۡفُسَکُمْ ۚ لَا یَضُرُّکُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اہۡتَدَیۡتُمْ ؕ"[1]

اسے ایمان والو! تم اپنے آپ کو سنھبالے رہو دوسروں کا گمراہ ہونا تمھیں نقصان نہ دے گا جب تم راہ پر ہو۔

ہاں اگر کسی منکر شرعی پر گمراہان گمراہ گرفرقہ بندی کریں اوراسے بزور زبان وزور وبہتان معروف شرعی کاجامہ پہنائیں اور اس کےلئے آیات واحادیث واقوال ائمہ کی تحریف وتصحیف منائیں احکام الہٰیہ کو کایا پلٹ کرکے حرام کو حلال حلال کو حرام دکھائیں،جیسا اب گاندھی مت اور گاندھوی امت مسائل موالات مشرکین،ومعاہدہ مشرکین واستعانت مشرکین،ودخول مشرکین فی المساجد وغیرہا میں کررہی ہے،تو اس وقت ان منکرات کبرٰی وواہیات عظمٰی کا ازالہ فرض اعظم ہوگا،خطیب بغدادی جامع میں راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا ظھرت الفتن اوقال البدع فلیظھر العالم علمہ ومن لم یفعل ذٰلك فعلیہ لعنۃ اﷲ والملئکۃ والناس اجمعین۔لایقبل اﷲ منہ صرفا ولاعدلا [2]۔

جب فتنے یا فرمایا بدمذہبیاں ظاہر ہوں تو فرض ہے کہ عالم اپنا علم ظاہر کرے اور جو ایسا نہ کرے اس پر اﷲ اور فرشتوں اورآدمیوں سب کی لعنت،اﷲ نہ اس کافرض قبول کرے نہ نفل۔

یہ سعی ان معاندوں کےلئے نہیں جو دانستہ تغییر کلام اﷲ وتبدیل احکام اﷲ کررہے ہیں بلکہ ان شبہات کے کشف کوہے جن سے وہ احکام الہٰیہ کو بدلتے اور عوام مسلمین کو چھلتے ہیں اس امید پر کہ مولٰی عزوجل چاہے تو جو ان کے دھوکے میں آگئے حق کی طرف واپس آئیں او رجن پر ہنوز ان کا فریب نہ چلا بعونہٖ تعالٰی حفظ وپناہ پائیں" اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللہِ یَسِیۡرٌ ﴿۱۹﴾ "[3]۔

" اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪"[4](بیشك یہ اﷲ کو آسان ہے،بیشك اﷲ سب کچھ کرسکتاہے۔ت)حضور پرنور سید یوم النشور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

واﷲ لان یھدی اﷲ بك رجلا

خدا کی قسم بیشك یہ بات کہ اﷲ تیرے سبب سے

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۱۰۵

[2] الجامع لاخلاق الراوی وآداب السامع حدیث ۱۳۶۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۳۰۸

[3] القرآن الکریم ۲۹/۱۹

[4] القرآن الکریم ۲۹/۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن