30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ وَدُّوۡا مَاعَنِتُّمْۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُؕ قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْقِلُوۡنَ﴿۱۱۸﴾[1] |
اے ایمان والو! کسی کافر کو اپنا ہم راز نہ بناؤ وہ تمھارے نقصان رسانی میں کمی نہ کریں گے،ان کی دلی تمناہے تمھارا مشقت میں پڑنا،دشمنی ان کے مونہوں سے کھل چکی ہے اور وہ جو ان کے سینوں میں دبی ہے بہت بڑی ہے بیشك ہم نے تمھیں صاف صاف نشانیاں بتادیں اگر عقل رکھتے ہو۔ |
قرآن عظیم گواہ ہے اور اس سے بہتر کون گواہ" وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ قِیۡلًا ﴿۱۲۲﴾"[2](اور اﷲ سے زیادہ کس کی بات سچی ہے۔ت) کہ مشرکین ہر گز ہماری خیرخواہی نہ کریں گے،خیر خواہی درکنار کبھی بدخواہی میں گئی نہ کریں گے،پھر انھیں یاروانصار بنانا ان سے وداد واتحاد منانا ان کے میل سے نفع کی امید رکھنا صراحۃً قرآن عظیم کی تکذیب ہے یانہیں ہے،اور ضرور ہے،" وَ لٰکِنۡ لَّا تُبْصِرُوۡنَ ﴿۸۵﴾"[3](مگر تمھیں نگاہ نہیں۔ت) آؤ اب ہم تمھیں قرآن عظیم کی تصدیق دکھائیں اور ان کی طرف سے اس میل اورمَیل کا راز بتائیں،دشمن اپنے دشمن کے لئے تین باتیں چاہتاہے:
اول: اس کی موت کہ جھگڑا ہی ختم ہو۔
دوم: یہ نہ ہو تو اس کی جلاوطنی کہ اپنے پاس نہ رہے۔
سوم: یہ بھی نہ ہو سکے تو اخیر درجہ اس کی بے پری کہ عاجز کررہے۔
مخالف نے یہ تینوں درجے ان پر طے کردئے اور ان کی آنکھیں نہیں کھلتیں خیرخواہی سمجھے جاتے ہیں
اولا: جہاد کے اشارے ہوئے اس کا کھلا نتیجہ ہندوستان کے مسلمانوں کا فنا ہونا تھا،ثانیا: جب یہ نہ بنی ہجرت کا بھرادیاکہ کسی طرح یہ دفع ہو ملك ہماری کبڈیاں کھیلنے کو رہ جائے یہ اپنی جائدادیں کوڑیوں کے مول ہمیں یایوں ہی چھوڑ جائیں،بہرحال ہمارے ہاتھ آئیں ان کی مساجد ومزارات اولیاء ہماری پامالی کو رہ جائیں،ثالثا: جب یہ بھی نہ نبھی تو ترك موالات کا جھوٹا حیلہ کرکے ترك معاملت پر ابھارا ہے کہ نوکریاں چھوڑدو کسی کو نسل کمیٹی میں داخل نہ ہو،مالگزاری ٹیکس کچھ نہ دوخطابات واپس کردو امر اخیر تو صرف اس لئے ہے کہ ظاہری نام کام دنیوی اعزاز بھی کسی مسلمان کے لئے نہ رہے اور پہلے تین اس لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع